تیرہ سال بعد کھوئی ہوئی انگوٹھی کیسے ملی؟

تصویر کے کاپی رائٹ SUBMITTED PHOTO

ایک مدت گذرنے کے بعد اگر کوئی کھوئی قیمتی چیز مل جائے تو کیسا لگتا ہے۔اس سوال کا جواب میسی گرامس سے بہتر کون دے سکتا ہے۔

میری کینیڈا کے البرٹس علاقے میں رہتی ہیں تیرہ سال پہلے انہوں نے اپنے باغیچے میں اپنی ہیرے کی ایک انگوٹھی کھو دی تھی۔یہ 2004 کی بات ہےآ اب میری کی عمر 84 سال ہے۔

ظاہر ہے کہ اتنا عرصہ گذرنے کے بعد میری نے اس انگوٹھی کے ملنے کی امید کھو دی تھی۔ لیکن حال ہی میں میری کو یہ انگوٹھی ایک گاجر میں ملی۔

تصویر کے کاپی رائٹ SUBMITTED PHOTO
Image caption میری نے انگوٹی گم ہونے کی بات سب سے چھپائی تھی

شاید قسمت اسی کو کہتے ہیں۔ حالانکہ میری نے اس انگوٹھی کے کھونے کے بارے میں اپنے شوہر تک کو نہیں بتایا تھا۔ انھوں نے انگوٹھی گم ہونے کے بعد ہو بہو ایسی ہی ایک سستی انگوٹھی خرید لی تھی۔

پیر کے روز جب میری کی بہو نے اپنے باغیچے سے گاجر اکھاڑی تو یہ انگوٹھی کاجر کے ساتھ باہر نکل آئی۔ سالوں تک زمین میں دفن یہ انگوٹھی گاجر میں پھنس کر باہر آگئی۔

میری کی بہو اسی فارم میں رہتی ہیں جہاں کبھی انکی ساس رہا کرتی تھیں ایک دن ان کا دل گاجر کھانے کو کیا تو انہوں نے باغیچے سے گاجر نکالی ۔ مٹی لگی ہونے کے سبب شروع میں وہ اسے دیکھ نہیں سکیں لیکن جب گاجر کو دھویا تو انگوٹھی دکھائی دی۔