دنیا بھر میں عید الاضحی کے مناظر

دنیا بھر کے مسلمان آخری اسلامی مہینے ذوالحجّہ کی دس تاریخ کو عید الاضحی یا عید قرباں کا اہتمام بڑی دھوم دھام سے کرتے ہیں۔

اسی روز مکہ مکرمہ میں جہاں فریضہ حج ادا کیا جاتا ہے وہیں عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی بھی دی جاتی ہے۔ اسلام کا یہ ایک اہم تیہوار ہے جو تین روز تک جاری رہتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

مصر کے اشمون مویشی بازار میں لوگ اپنے مویشی فروخت کرنے لائے ہیں، لوگ قربانی دینے کے لیے ایسے ہی بازاروں سے مویشی خریدتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

انڈيا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک مسلم بچی عید سے پہلے اپنے ہاتھ پر مہندی لگواتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں عیدالاضحی کی نماز سے عین قبل ایک خاتون نمازی عید گاہ میں اپنا موبائل فون چیک کرتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

چین کے شہر بیجنگ میں قربانی سے پہلے بھیڑوں کو جمع کیا گيا ہے، ایک چھوٹا بچہ سپائيڈر مین کے لباس میں انھیں حیرت سے دیکھ رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی جمعے کی صبح عید کی نماز ادا کی گئی اور ماسکو کی مرکزی مسجد میں ہزاروں لوگ عبادت کے لیے جمع ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

افغانستان کے شہر جلال آباد میں لوگ عید نماز کے بعد ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

عید کے موقع پر بچوں کو بڑوں کی جانب سے عیدی دی جاتی ہے اور اس موقع پر وہ سب سے زیادہ مزہ لیتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

یہ بچے فلسطین میں غزہ کے علاقے کے ہیں جو عید کے موقعے پر کھیل کود کر خوشیاں منا رہے ہیں۔