بیلجیئم: ایئر شو میں پائلٹ ہیلی کاپٹر سے گر گیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اگستہ اے۔109 ہیلی کاپٹر سے تین فوجیوں نے پیرا شوٹ کے ساتھ چھلانگ لگائی

مشرقی بیلجیئم میں فوجی حکام ایک ایسے پائلٹ کی تلاش کر رہے ہیں جو کہ ایک ایئر شو کے دوران ہیلی کاپٹر سے گر گیا ہے۔

اگستہ اے۔109 ہیلی کاپٹر سے تین فوجیوں نے پیرا شوٹ کے ساتھ چھلانگ لگائی مگر پائلپ اور ان کے شریک پائلٹ کے پاس پیراشوٹ نہیں تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ شریک پائلٹ نے تین فوجیوں کی چھلانگ لگانے میں مدد کی جس کے بعد اس نے دیکھا کہ پائلٹ کی سیٹ خالی ہے۔ اس نے فوراً ہیلی کاپٹر کا کنٹرول سنبھالا اور ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتار لیا۔

یہ ایئر شو آمے کے مقام پر شہر لیج کے قریب منعقد ہوا تھا۔ گرنے والا پائلٹ کئی سو میٹر کی بلندی سے گرا ہے۔

پائلٹ کے گرنے کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption یہ ایئر شو آمے کے مقام پر شہر لیج کے قریب منعقد ہوا تھا۔ گرنے والا پائلٹ کئی سو میٹر کی بلندی سے گرا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں