فلوریڈا میں طوفان، 65 لاکھ مکانوں کی بجلی منقطع

سڑکوں پر کشتیاں تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption فلوریڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ کیز جزائر کے شہریوں کو گھر واپس جانے میں ابھی وقت لگیں گے

امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا میں حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ارما کے سبب تقریبا65 لاکھ گھروں میں بجلی منقطع ہے۔

ریاست میں امدادی کارروائیاں جاری ہے اور انجینیئر بجلی بحالی کرنے میں مصروف ہیں۔ تاہم بہت سے علاقے دوسرے حصوں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چوتھے درجے کے سمندری طوفان کے سبب فلوریڈا کے جزائر کے مجموعے کیز اور اس کے مغربی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

٭ سمندری طوفان ’ارما‘ فلوریڈا کے جزائر پر

٭ ’ارما‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا، طوفان کی شدت کم

طوفان ارما اتور کو فلوریڈا سے ٹکرایا تھا اور پھر منگل کی صبح سے اُس کی رفتار کم ہو گئی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمال میں اٹلانٹا کی جانب جاتے ہوئے اس کی رفتار صرف 56 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ گئی ہے۔

این ایچ سی نے مزید کہا ہے کہ جنوب مشرقی ریاست میں شدید بارش جاری رہے گی لیکن طوفان کے تمام انتباہ ہٹا لیے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ارما کے سبب ریاست میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں گئی جبکہ گذشتہ ہفتے کیریبیئن جزائر میں اس سے 37 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption خبررساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ طوفان کے سبب کئی جان لیوا حادثات ہوئے ہیں

وائٹ ہاؤس میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے مشیر ٹام بوسرٹ نے کہا کہ فلوریڈا کیز کے رہائیشیوں کو اپنے گھروں میں جانے میں ابھی وقت لگے گا۔

انھوں نے کہا: 'میرے خیال سے کیز کئی ہفتوں تک عام شہریوں کے داخلے کے لائق نہیں ہوگا۔'

فلوریڈا کے گورنر رک سکاٹ نے علاقے کا فضائی جائزہ لینے کے بعد کہا: 'ریاست بھر میں بجلی منقطع ہے۔ ناقابل گزر راستے ہیں۔ اس لیے جب تک ہم کام پورا کریں لوگ صبر کا مظاہرہ کریں۔'

کیز کے جزائر فلوریڈا کی سرزمین سے کٹے ہوئے ہیں اور ان کو منسلک کرنے والے 42 پلوں کو پیش آنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption میامی میں بجلے کے تار طوفان کی زد میں آ گئے اور وہاں 72 فیصد گھر ابھی بجلی سے محروم ہیں

رپورٹ کے مطابق دس ہزار افراد نے طوفان میں وہیں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption طوفان گزر جانے کے بعد میامی کے بہت سے علاقے اب بھی زیر آب ہیں

گو کہ میامی خراب ترین صورت حال سے محفوظ رہا لیکن اس کا بڑا حصہ اب بھی زیر آب ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہوا نے بجلی کے تاروں کو اکھاڑ دیا ہے جبکہ 72 فیصد گھر بغیر بجلی کے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے لیے وفاقی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے اور طوفان کو 'بڑی آفت' قرار دیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فلوریڈا کا بونیٹا سپرنگ طوفان سے قبل اور طوفان کے بعد

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں