آزادی کپ کا پہلا میچ، تصویری جھلکیاں

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کی تصاویر۔

کرکٹ، لاہور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

قذافی سٹیڈیم کے باہر میچ کے آغاز سے قبل کا منظر۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

میچ سے قبل شائقین کو سخت سکیورٹی چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

میچ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کو خصوصی رکشوں پر بٹھا کر سٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ورلڈ الیون کی پاکستان آمد پر شائقین کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے خصوصی پلے کارڈز بھی بنائے گئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان نے پہلی دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر روایتی دھواں دھار انداز میں میچ کا آغاز کیا لیکن وہ چوتھی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ الیون کے خلاف نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

اپنے ساتھی بابر اعظم کے برعکس احمد شہزاد سست روی سے کھیلے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ورلڈ الیون کے بین کٹنگ نے بابر اعظم کو کیچ کرنے کی زبردست کوشش کی لیکن وہ انھیں پویلین کی راہ دکھانے میں ناکام رہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

سٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور آج کی رات یہاں کوئی نشست خالی نہیں ہے۔