لندن میں دہشت گردی کا واقعہ: تصاویر

لندن میں زیرِ زمین ٹرین میں دھماکے کے بعد کے مناظر جسے پولیس نے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

لندن دہشت گردی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

لندن میں زیرِ زمین ٹرین میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ انھوں نے ایک سفید بیگ میں موجود ایک بالٹی کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ایک ڈبے میں دھماکہ ہوا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

بی بی سی کے سکیورٹی نامہ نگار فرینک گارڈنر نے کہا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرورزم کمانڈ حرکت میں آ گئی ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ایک خاتون کو پارسنز گرین میں ہونے والے دھماکے کے بعد چوٹیں آئیں۔ وہ وہاں سے نکل رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی جس سے کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔