’عظیم الشان تمیم‘ کے موجد
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

قطری مصور احمد المعاضید نے ’تمیم المجد‘ یعنی ’عظیم الشان تمیم‘ کے عنوان سے مصوری کی۔

خلیجی ممالک کے درمیان رواں برس جون میں شروع ہونے والے بحران سے چند روز قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد التھانی کی ایک متنازع تقریر سامنے آئی جس میں انھوں نے مبینہ طور پر سعودی عرب اور امریکہ کی ایران کی طرف سخت پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم قطر کا کہنا تھا کہ قطر نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کر کے اس پر قطری امیر سے منسوب غلط خبر چلائی گئی۔

چند حلقے بہرحال اس واقع کو قطر اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔ جہاں قطر کے امیر کو ان عرب ممالک میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک قطری مصور احمد المعاضید نے ’تمیم المجد‘ یعنی ’عظیم الشان تمیم‘ کے عنوان سے مصوری کا ایک نمونہ تخلیق کیا جو اس قدر مقبول ہوا کہ اب قطری نیشنلزم کی علامت بن چکا ہے۔

حال میں بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز نے ان سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ اس پوسٹر کی تخلیق کے پیچھے کیا محرکات تھے؟

متعلقہ عنوانات