کیلیفورنیا میں آتشزدگی: 10 ہلاک، ہزاروں کی نقل مکانی

کیلیفورنیا تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty
Image caption جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز متاثر ہوئی ہیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وائن ریجن کے بعض حصوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے سات افراد سنوما کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 1500 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے۔

* دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، رہائشی محفوظ

* پرتگال میں ’آسمانی بجلی‘ سے لگی آگ

جنگل میں لگنے والی اس شدید آگ کے نتیجے میں ناپا، سنوما اور یوبا کاؤنٹیز سے تقریباً 20 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں تقریباً 20 ہزار افراد نے نقل مکانی کی ہے

حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق: ’یہ آگ کئی عمارتوں کو تباہ کر چکی ہے اور اس سے مزید مکانات کو خطرہ ہے، جس کے باعث لوگوں کی نقل مکانی ضروری ہے‘۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیلیفورنیا کے گورنر نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

سنوما کاؤنٹی کے علاوہ ناپا میں دو اور مینڈوسینو میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اتوار کی رات کو لگنے والی اس آگ کی وجہ کیا تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اتوار کی رات کو لگنے والی اس آگ کی وجہ کیا تھی

ناپا کاؤنٹی کے فائر چیف نے خبردار کیا ہے کہ آگ بجھانے اور امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث دیگر علاقوں سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔

اطلاعات کے مطابق وائن بنانے والے درجنوں کارکنوں کو رات میں ہی محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں