جاپان انتخابات: حکمراں اتحاد ’یقینی کامیابی‘ کے راستے پر

جاپان تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption لاکھوں جاپانی اتوار کو انتخابات مںی ووٹ ڈال رہے ہیں

جاپان میں ایگزٹ پولز کے مطابق وزیراعظم شنزو آبے کا حکمراں اتحاد اتوار کو ہونے والے عام انتخابات میں یقینی کامیابی کی جانب گامزن نظر آرہا ہے۔

ایک پول کے مطابق وزیراعظم آبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے اتحاد نے 311 نشتیں حاصل کر کے اپنی دو تہائی 'اکثریت' برقرار رکھی ہے۔

لیکن دیگر پولز کے مطابق یہ اتحاد ابھی دو تہائی اکثریت سے کچھ نیچے ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں اتوار کو جاپان میں ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

قبلِ از وقت انتظابات کا فیصلہ وزیرِ اعظم شنزو آبے نے ملک میں سوشل سکیورٹی کے نظام کو دوبارہ متوازن کرنے کے پیش نظر مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی۔

* شمالی کوریا کی بحرالکاہل میں مزید کارروائیوں کی ’دھمکی‘

* شمالی کوریا ایٹمی منصوبہ مکمل کر کے رہے گا: کم جونگ ان

اگر ان انتخابات میں صدر آبے دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ جنگ کے بعد جاپان کے سب سے زیادہ مدت تک حکمرانی کرنے والے رہنما بن جائیں گے۔

ایک مبصر کے مطابق لوگوں کے سامنے آبے کے لیے ووٹنگ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ووٹنگ کے دوران جنوبی جاپان میں شدید بارش ہو رہی تھی

آبے کو امید ہے کہ ان کی جماعت دو تہائی اکثریت حاصل کر کے آئینی اصلاحات کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ خاص طور پر وہ جاپان کی دفاعی فورسز کو تبدیل کر کے قومی فوج بنائیں گے۔ ایسا دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ کیا جائے گا۔

شنزو آبے نے 25 ستمبر کو انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو درپیش قومی بحران کے باعث انہیں تازہ مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔

اس بحران میں شمالی کوریا کی دھمکی بھی شامل ہے جس نے جاپان کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption موجودہ وزیر اعظم شنزو آبے کے جیتنے کے امکان بہت زیادہ ہیں

انتخابات میں زیرِ بحث مسائل میں فوکو شیما کے حادثے کے بعد جوہری پالیسی اور ٹیکس کے مسائل شامل ہیں۔

وزیر اعظم آبے نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سخت مقابلہ ہوگا لیکن ہم جاپان کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے لوگ پرامن طور پر رہ سکیں۔‘

شنزو آبے سنہ 2012 سے اقتدار میں ہیں اور وہ اپنی شبیہہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ انتخاب کروا رہے ہیں۔

اسی بارے میں