مڈغاسکر کی ’ٹو سی وی‘ گاڑی سے محبت

گاڑی تصویر کے کاپی رائٹ Empics

سیٹرون گاڑی بنانے والی کمپنی کی ’ٹو سی وی‘ گاڑی فرانس کے دیہی علاقوں میں بہت استعمال ہوتی ہے لیکن فرانس سے پانچ ہزار میل دوری پر واقع بحرہ ہند کے جزیرے مڈغاسکر میں ایک ٹیکسی ڈرائیور اسے کئی دہائیوں سے استعمال کر رہا ہے۔

فینو

فینو کے والد نے ٹو سی وی گاڑی سنہ 1964 میں خریدی تھی۔ پھر جب وہ خراب ہو گئی تو فینو نے بھی سوچا کہ وہ اپنے لیے بھی یہی گاڑی خریدیں گے یوں سنہ 1987 سے اب تک وہ یہی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

ٹو وی سی

مڈغاسکر نے سنہ 1960 میں فرانس سے آزادی حاصل کر لی تھی لیکن وہاں فرانسیسی کاروں کی مقبولیت جوں کی توں برقرار رہی۔

محل کے سامنے گاڑی

وہاں کے صدارتی محل کے باہر بھی آپ کو فرانسیسی اثرات اب بھی ملیں گے۔

گاڑی

ٹو سی وی گاڑی اب مڈغاسکر کی ایک علامت بن چکی ہے۔

کھلونا گاڑی

26 سالہ ایڈی یہ کھلونا ٹو سی وی گذشتہ 16 برس سے بنا رہے ہیں۔ یہ کھلونا کار دودھ کے ڈبوں میں بطور تحفہ ڈالی جاتی ہے۔ اس ایک کار کو بنانے میں ایڈی کو تین دن لگتے ہیں۔

ٹیکسی

آپ کو ٹو سی وی گاڑی کے آنے کا لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن جب وہ آتی ہے تو اکٹھی چار آتی ہیں۔

منجاسوا انجاراوینا

یہ مینجاسوا ہیں جو اس سے پہلے ایک فرینچ ونٹیج کار رینالٹ فور استعمال کرتے تھے۔ لیکن انھوں نے بھی تین سال قبل ٹو سی وی خرید لی کیونکہ وہ استعمال میں بہت سستی پڑتی ہے۔

ٹیکسی

بہت سے لوگ ٹو سی وی کو ہی چنتے ہیں کیونکہ یہ بہت ہی کم خراب ہوتی ہے اور اگر ہو جائے تو اس کی مرمت آسان بھی ہوتی ہے اور کم خرچ بھی۔

مڈگاسکر

دارالحکومت اینٹانانیریو کے بہت سے ٹیکسی ڈرائیورز دوسری گاڑیوں کی طرف بھی بڑھے لیکن چار ماہ قبل کچھ دوبارہ ٹو سی وی کی جانب لوٹ آئے کیونکہ اس کے سپیئر پارٹس نستباً سستے ہوتے ہیں۔

شاہرائیں

ایک شکایت یہ بھی ہے کہ ٹو وی سی تیز رفتار نہیں ہوتی مگر دارالحکومت اینٹانانیریو کی تنگ اور مصروف شاہراہوں پر اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

2CV

ان پرانی کاروں میں اکثر مسافروں کو بیٹھانے کے لیے سیٹوں کی اچھی حالت نہیں ہوتی۔

ٹیکسی ڈرائیور

کچھ لوگ ایسے ہیں جو عمر بھر ٹو سی وی کا ساتھ چاہتے ہیں۔

یہ تمام تصاویر بشکریہ کلیئر سپینسر۔

متعلقہ عنوانات