ملائیشیا کی مس یونیورس کا غیر معمولی لباس جو قومی پکوان کی عکاسی کرتا ہے

ڈش

،تصویر کا ذریعہEmpics

،تصویر کا کیپشن

ناسی لیمک چاولوں سے بنی ہوئی ایک ڈش ہے جسے عموماً ناشتے کے دوران کھایا جاتا ہے

ملائیشیا نے اس سال مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی خاتون کے لیے ایک غیر معمولی لباس بنایا ہے جو ملک کے قومی کھانے ناسی لیمک کی عکاسی کرتا ہے۔

مقامی منتظمین نے منگل کو ایک ایسے گاؤن کی نمائش کی ہے جسے سامنتھا کیٹی جیمز مس یونیورس کے فائنل سیکشن کے دوران پہنیں گی۔

یہ مقابلہ رواں ماہ کے آخر میں لاس ویگاس میں منعقد ہو گا۔

اس لباس نے ملائیشیائی افراد کو خوش اور حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ناسی لیمک کیا ہے؟

،تصویر کا ذریعہMiss Universe Malaysia

،تصویر کا کیپشن

اس لباس میں بڑے بڑے کیلے کے پتے بھی لگائے گئے ہیں

ناسی لیمک بنیادی طور پر ناریل کے دودھ اور چاول کے علاوہ مختلف اجزا کا مرکب ہے، اس میں تلے ہوئے انڈے، کھیرے کے سلائیس، چھوٹے تلی ہوئی اینچیوس، مونگ، اور سوبل کا پیسٹ شامل ہے۔

یہ ڈش جس کا مالائی زبان میں مطلب 'چکنے چاول' ہیں عام طور پر کیلے کے پتوں میں لپٹی ہوتی ہے اور اسے اکثر ناشتہ کے وقت کھایا جاتا ہے۔

آپ اسے کیسے پہنیں گے؟

سامنتھا کیٹی جیمز نے منگل کو بظاہر بہت احتیاط کے ساتھ اس لباس کو پہن کر کوالالمپور میں پریس کانفرنس کی۔ انھوں نے اپنے گاؤن سے منسلک کیلے کے پتوں کو کچلے جانے سے بچایا۔

منتظمین نے وہاں اس لباس کو متعارف کروایا جس کو بنانے میں چار سو سے زیادہ گھنٹے لگے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

مس یونیورس کے مقابلے میں قومی لباس کے مقابلے کو دل لبھانے والے لباس کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن ملائیشیا میں یہ نظارہ فیس بک پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے جہاں سے یہ واپس نہیں لیا جا سکتا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کباب اور کوبوب کی بحث کے ساتھ ساتھ ناسی لیمک کو برابر پسند کیا جاتا ہے اور یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اسے علاقے میں ایک سے زائد ملک پسند کرتے ہیں۔

سنگاپور اور انڈونیشیا کے بعض حصوں نے اس ڈش کی مالکیت کا دعویٰ کیا ہے جس کا تخلیقی طور پر حالیہ برسوں میں از سرِ نو احیا ہوا ہے۔