اسامہ بن لادن کی ’پلے لسٹ‘ میں کیا کیا تھا؟

اسامہ بن لادن تصویر کے کاپی رائٹ AFP

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دو روز قبل القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے دوران ان کے کمپیوٹر سے ملنے والی ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں جو ہر طرف پھیل گئی ہیں۔

ان کمپیوٹر فائلوں میں دستاویزات، تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کلپس شامل ہیں۔

ایبٹ آباد میں کیے جانے والے امریکی آپریشن کے بعد سی آئی اے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی دستاویزات مئی سنہ 2015 کے بعد مرحلہ وار سامنے لائی جس میں یہ چوتھی اور سب سے بڑی قسط تھی۔

اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی مزید دستاویزات کے بارے میں پڑھیے

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے مکان سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کر دیں

اسامہ بن لادن کے 'تحریر کردہ نوٹس'

اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری

کیا ہلیری کلنٹن اسامہ بن لادن سے ملی تھیں؟

سی آئی اے نے یہ دستاویزات جاری کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اسے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیں لیکن پوری طرح یہ واضح نہیں کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔

ویب سائٹ کھولنے پر صرف ایک پیغام آتا ہے جس میں صفحہ نہ کھلنے پر معذرت کی گئی اور کہا گیا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مواد ابھی نہیں پڑھا جا سکتا ہے۔

بی بی سی نے مواد جاری ہونے کے بعد فوراً بعد اسے ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا جس کے مدد سے اسامہ بن لادن کی زندگی کی کافی دلچسپ تصویرکشی کی جا سکتی ہے۔

اس مواد سے اسامہ بن لادن کا موسیقی سے شغف رکھنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک وقت میں دنیا کے سب سے مطلوبہ شخص کو مختلف قسم کی موسیقی سے دلچسپی تھی جس میں پشتو گانے، شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کی قوالی اور رومانوی بالی وڈ کے گانے شامل تھے۔

جاری کیے گئے مواد میں 90 فیصد سے زیادہ عربی زبان میں ہے لیکن اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ القاعدہ کے رہنما پڑھنے کے شوقین تھے اور ان کے پاس انگریزی جریدوں کے مسودہ بھی تھے۔

اسامہ بن لادن کے پاس ملنے والی دستاویزات میں سے جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودی کی کتب کے علاوہ بچوں کے لیے ریاضی کا قاعدہ بھی ملا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا مکان جسے فروری 2012 میں پاکستانی حکام نے منہدم کر دیا تھا

اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ملنے والے مواد میں سے چند چیدہ چیدہ چیزوں کی فہرست پیش ہے۔

کتب

ابو الاعلی مودودی کی تصنیف خلافت و ملکویت (عربی زبان میں)

تقی الدین نبھانی کی تصنیف 'کونسپٹس آف حزب التحریر' (انگریزی زبان میں)

گانے

  • پشتو گانا 'بی بی شیرینے' کے کم از کم آٹھ مختلف ورژن
  • نصرت فتح علی خان کی پنجابی قوالیاں جیسے 'اڈیکاں وچ رت لنگ گئی'، 'کتھے عشق دا روگ' اور دیگر
  • راحت فتح علی خان کی قوالی 'میرے دل کی دنیا'
  • انڈین فلموں کے گانے جن میں 'ایک ملاقات ضروری ہے صنم'، 'بے وفا'، دل کتنا نادان ہے'، 'آ اب لوٹ چلیں' اور دیگر شامل ہیں
  • دیگر پشتو گانے جیسے 'پیخاور کھو پیخاور'، 'کراچی تے روانے گے' اور پشتو رقص 'اتن' کے لیے بھی گانا اس میں شامل ہے۔

فلمیں

سی آئی اے نے اپنی جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ہالی وڈ کی کئی فلمیں، بچوں کے کارٹون اور دستاویزی فلمیں بھی ملیں۔

  • کارٹون 'چکن لٹل'
  • کارٹون 'بیٹ مین گوتھم نائٹ'
  • نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم 'کنگ فو کلرز'
  • نیشنل جیوگرافک کی دستاویزی فلم 'ورلڈز ورسٹ وینم'
  • سی این این کی دستاویزی فلم 'ورلڈز موسٹ وانٹڈ'
  • کمپیوٹر گیم 'ریزیڈنٹ ایول'
  • دستاویزی فلم 'ویئر ان دی ورلڈ از اسامہ بن لادن'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں