ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر بننے کے بعد پہلے طویل ایشیائی دورے سے جڑی توقعات کیا ہیں؟

امریکہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے پہلے ایشیائی دورے کا آغاز کر رہے ہیں جہاں وہ جاپان سے ہوتے ہوئے جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن جائیں گے۔

تجارتی پالیسیوں سے لے کر صدر ٹرمپ کے طرز عمل اور رویے کو مد نظر رکھتے خیال ہے کہ یہ دورہ مختلف نوعیت کی مشکلات پیش کرے گا جس کے بارے میں چند چیدہ چیدہ معلومات اور اہم معاملات جو اس دورے میں زیر بحث آئیں گے وہ درج ذیل پیش ہیں۔

صدر ٹرمپ ایشیا کا دورہ شروع کرنے سے پہلے ہوائی پہنچے جہاں عسکری حکام انھیں پیسفک کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں انھیں علاقائی سکیورٹی کے مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

صدر ٹرمپ کے ایشیائی ممالک سے تعلقات کے بارے مزید پڑھیے

’امریکہ اور جنوبی کوریا اشتعال انگیزی سے باز رہیں‘

ٹرمپ چین کے دشمن کیوں؟ پانچ وجوہات

ٹرمپ الفاظ کا انتخاب احتیاط سے کریں: چین

صدر ٹرمپ کا دورہ جاپان اور جنوبی کوریا

صدر ٹرمپ اپنے دورے کا آغاز امریکہ کے ایشیا میں اہم ترین اتحادی جاپان اور جنوبی کوریا سے کریں گے لیکن توقع ہے کہ ان دونوں ممالک میں ان کی گفتگو کا محور شمالی کوریا ہو گا۔

شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں جاپان کے اوپر سے طویل فاصلے پر وار کرنے والے دو میزائل کے تجربے کیے ہیں اور اس کے علاوہ انھوں نے اپنا چھٹا اور سب سے بڑا جوہری تجربہ بھی کیا ہے۔

سخت معاشی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کہ رہنما کم جونگ ان نے ہتھیاروں کی تیاری روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔

چند ماہرین نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آیا صدر ٹرمپ کے دورے کو دیکھتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کوئی انتہائی قدم نہ اٹھائیں۔

لیکن اگر صدر ٹرمپ مختلف رہنماؤں سے ملاقات میں صرف شمالی کوریا کے مسئلے پر بات کریں گے تو یہ ممکن نظر نہیں آتا کہ وہ کسی اتفاق رائے پر پہنچیں۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کے دورے کے چند ضروری سوال یہ ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان اور جنوبی کوریا میں توقع ہے کہ ان کی گفتگو کا محور شمالی کوریا اور اس کے رہنما کم جونگ ان ہوں گے۔

• شمالی کوریا سے ہونے والے خطرے کے باعث جاپانی شہری جوہری حملے سے بچاؤ کے لیے ہنگامی کارروائیوں کی مشق کر رہے ہیں اور اس حوالے سے جاپانی حکومت یہ جاننا چاہے گی کہ صدر ٹرمپ ان کو حوصلہ دینے کے لیے کیا کریں گے۔ شمالی کوریا کا قریبی ترین پڑوسی ملک جنوبی کوریا بھی صدر ٹرمپ سے یہی جاننا چاہے گا۔

• دوسری جانب یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا صدر ٹرمپ اس دورے میں شمالی کوریا کے اتنے نزدیک ہوتے ہوئے بھی ان کے بارے میں کوئی اشتعال انگیز ٹویٹ کریں گے یا نہیں۔

صدر ٹرمپ کے شمالی کوریا کے رہنما کے بارے میں کیا خیالات ہیں؟ مزید پڑھیے

’راکٹ مین‘ خودکش مشن پر ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا پر ایک ہی چیز کام کرے گی: ٹرمپ

یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو ٹوئٹر کے ذریعے دھمکی دی تھی اور بہتر رہے گا کہ اگر وہ افہام و تفہیم سے کام لیتے ہوئے بات چیت کے دروازے بند نہ کریں۔

• صدر ٹرمپ انٹرنیٹ پر وائرل ہو جانے والے پین پائن ایپل گانے کے بارے میں کیا ہیں گے؟ ان کی ٹوکیو میں اس گانے کے خالق پیکو ٹارو سے ملاقت متوقع ہے۔

• صدر ٹرمپ کے بد سلیقہ مصافحہ کا کیا ہوگا؟ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے تعلقات کافی اچھے لیکن جاپانی وزیر اعظم نے جب امریکہ کا دورہ کیا تھا تو ان کا صدر ٹرمپ کے ساتھ 19 سیکنڈ طویل مصافحہ کافی مشہور ہوا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

اگلا سٹاپ: بیجنگ

چین شمالی کوریا کا مرکزی اتحادی اور اصل معاشی مدد فراہم کرنے والا ساتھی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صدر ٹرمپ چین سے شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

لیکن 19ویں کمیونسٹ پارٹی کانگریس کے اجلاس میں متفقہ طور پر چین کے کرتا دھرتا منتخب ہونے والے چینی رہنما شی جن پنگ شاید صدر ٹرمپ کی درخواست ماننے پر مجبور نہ ہوں۔

• دورے کے اس مرحلے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا صدر ٹرمپ چین پر امریکی عسکری غلبے کا اہمیت واضح کریں گے یا نہیں؟

• کیا صدر ٹرمپ چین سے تجارت کے معاملے پر سخت موقف اپنائیں گے یا نہیں؟ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ماضی میں چین کی تجارتی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور ان پر امریکی ملازمتیں چوری کرنے کا الزام لگایا ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس بارے میں کیا کریں گے؟

• چینی سوشل میڈیا اپنے وائرل ہو جانے والے میمز (خاکوں) کے لیے مشہور ہے اور دیکھنا ہوگا کہ وہ صدر ٹرمپ کی ملاقات پر کیا کارنامہ انجام دیتے ہیں۔

ملک تاریخ آغازِ دورہ
جاپان پانچ نومبر
جنوبی کوریا سات نومبر
چین آٹھ نومبر
ویتنام 10 نومبر
فلپائن 12 نومبر

چین کے بعد ویتنام اور فلپائن کا دورہ

جب تک صدر ٹرمپ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں ویتنام اور فلپائن جائیں گے اس وقت تک یہ واضح ہو چکا ہوگا کہ امریکی کی ایشیا میں کیا پوزیشن ہے۔

تجارت پر امریکی موقف اس بات کی درست عکاسی کر سکے گا۔ امریکی صدر نے اپنے انتخابی مہم سے 'سب سے پہلے امریکہ' کا نعرہ بلند کیا تھا لیکن ان کے غیر ملکی تجارتی ساتھی ممالک اس سے متفق نہیں ہوں گے۔

ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑنے کے فیصلے پر امریکی اتحادی بھی مایوس ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ جب صدر ٹرمپ فلپائن کے صدر دوتیرتے سے ملیں گے تو کیا ہوگا؟ یہ دونوں بے لاگ گفتگو کرنے کے لیے مشہور ہیں تو توقع ہے کہ ان کی ملاقات بھی کافی دلچسپ رہے گی۔

لیکن تجارتی پالیسیوں کے علاوہ صدر ٹرمپ کے دورے میں مزید اہم سوال یہ بھی ہے کہ دونوں ویتنام اور فلپائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی رہی ہیں تو کیا وہ انسانی حقوق کے بارے میں بات کریں گے؟

اسی بارے میں