عالمی سکاچ پائی ایوارڈ، برف کے مجسمے اور چٹان پر شادی

A farmer fertilizes his farm as Mount Sinabung volcano erupts behind him. تصویر کے کاپی رائٹ IVAN DAMANIK/ AFP
Image caption انڈونیشیا میں ایک کسان اپنی زمین میں کھاد ڈال رہا ہے جبکہ اُن کے عقب میں پہاڑ سینا بینگ سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔ یہ آتش فشاں گذشتہ سات سال سے فعال ہے۔ اس سے پہلے پہاڑ سے چار سو سال قبل لاوا نکلا تھا۔
Thando Hopa is lit up on the catwalk. تصویر کے کاپی رائٹ ANGELA WEISS/ AFP
Image caption جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل تھینڈو ہوپا نئے سال کے کیلینڈر کی تقریبِ رونمائی میں شریک ہوئیں۔ وہ البینوازم کے مرض میں مبتلا ہیں۔
A horse and Shetland pony rub noses. تصویر کے کاپی رائٹ Steve Parsons/ PA
Image caption 2017 میں گھوڑوں کے شو سے پہلے میٹرو پولیٹین پولیس کے انسپکٹر معائنہ کر رہے ہیں اور اس تصویر میں گھوڑا اور پونی ایک دوسرے کا حال احوال پوچھ رہے ہیں۔
Young women walk past an armoured personnel carrier. تصویر کے کاپی رائٹ JEKESAI NJIKIZANA/ AFP
Image caption زمبابوے میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا ہے اور اس تصویر میں ہرارے میں فوجی ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں جبکہ دو لڑکیاں ٹینک کے پاس سے گزر رہی ہیں۔
Judges hold up pies to their faces. تصویر کے کاپی رائٹ Jeff J Mitchell/ Getty Images
Image caption عالمی سکاچ پائی ایوارڈ مقابلے میں جج بہترین پائی کا انتخاب کرنے کے لیے انھیں چکھ رہے ہیں۔
President Donald Trump holds hands with a row of leaders. تصویر کے کاپی رائٹ Manan Vatsyayana/ Reuters
Image caption امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلپائن میں آسیان اجلاس کے موقعے پر دوسرے رہنماؤں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے۔
A wedding photo shoot on a cliff face with the couple in formal wear. تصویر کے کاپی رائٹ Sipa Asia/REX/Shutterstock
Image caption چین میں شادی کے بعد ایک جوڑا چٹان پر اپنی تصویر بنواتے ہوئے۔
A woman sweeps mud outside her house. تصویر کے کاپی رائٹ SIMELA PANTZARTZI/ EPA
Image caption یونان کے قصبے مندرہ میں ایک خاتون اپنے کے گھر باہر کیچڑ صاف کرتے ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق رات بھر ہونے والی تیز بارش سے کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Dominic Thiem reaches for the ball. تصویر کے کاپی رائٹ Hannah McKay/ Reuters
Image caption لندن میں ہونے والے ٹینس مقابلے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل میں آسٹریا کے کھلاڑی ڈومینک تھیم گیند کو ہٹ لگاتے ہوئے۔
Indonesian Police demonstrate their anti-terrorism skills. تصویر کے کاپی رائٹ MADE NAGI/ EPA
Image caption انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی کے ہوائی اڈے پر انسدادِ دہشت گردی کے لیے سکیورٹی فورسز مشق کر رہی ہیں۔
A room full of Christmas presents and decorations. تصویر کے کاپی رائٹ Charlotte Graham/REX/Shutterstock
Image caption نارتھ یارکشائر میں کیسل ہورڈ کرسمس کی تیاریوں میں مصروف۔
Master ice sculptor Jack Hackney puts the finishing touches to an ice sculpture. تصویر کے کاپی رائٹ Jane Barlow/ PA
Image caption نمائش میں پیش کرنے سے قبل برف سے بنائے گئے مجسمے کی آخری تراش خراش ہو رہی ہے۔ اسے سکاٹ لینڈ کے شہر اینڈبرا میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے جہاں درجۂ حرارت منفی دس ڈگری سیلسیئس ہے۔

۔

متعلقہ عنوانات