گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں

گذشتہ ہفتے دنیا میں رونما ہونے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔ آپ بھی منتخب تصاویر دیکھیں۔

یہ تصویر 30 نومبر کو لی گئی ہے تصویر کے کاپی رائٹ Xinhua/REX/Shutterstock
Image caption انڈونیثیا کے معروف جزیرے بالی کے ہزاروں باسیوں کو آگنگ پہاڑوں میں آتش فشاں کے پھٹنے کے خوف سے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس سے قبل 50 سال پہلے آتش فشاں کے پھٹنے سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ہنڈوراز تصویر کے کاپی رائٹ ORLANDO SIERRA/AFP
Image caption ہینڈورس کے صدارتی انتخابات میں اہم حزب اختلاف کے حامیوں نے ایک بیریکیڈ کو نذر آتش کردیا ہے۔ سلواڈور نصرلا کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے جبکہ اس سے قبل انھوں نے اس کا احترام کرنے کی بات کہی تھی۔
ایک طالب علم تصویر کے کاپی رائٹ Ajay Verma/REUTERS
Image caption یکم دسمبر کو ایڈز کے عالمی دن کے موقعے پر انڈیا کے شہر چنڈی گڑھ میں ایک طالب علم نے اپنے چہرے اور ہاتھ کو ایچ آئی وی / ایڈز کے متعلق بیداری کے لیے اس طرح پینٹ کیا تھا۔
کرسمس ٹری کے ساتھ ایک کسان تصویر کے کاپی رائٹ HANNAH MCKAY/Reuters
Image caption برطانیہ میں کولچیسٹر کے ایک کسان اینڈریو ڈی اینگیباؤ کو وک فارم سے کرسمس کے موقعے پر استعمال ہونے والے درخت کے کھیتوں سے ایک تازہ پیڑ کاٹ کر لاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
روہنگیا پناہ گزین تصویر کے کاپی رائٹ Susana Vera/Reuters
Image caption بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کو کوتوپالونگ کیمپ میں امدادی اشیا حاصل کرنے کے دوران پستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ لوگ برما میں جاری تشدد سے بھاگ کر بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔
پرنس ہیری اور ان کی گرل فرینڈ تصویر کے کاپی رائٹ DANIEL LEAL-OLIVAS/afp
Image caption برطانیہ میں شاہی خاندان کے پرنس ہیری نے امریکی اداکارہ اور اپنی گرل فرینڈ میگن مارکل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرنس ہیری اور مارکل سنہ 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ انھیں لندن میں کنسنگٹن پیلس کے باہر تصویر کے لیے پوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈنبرگ محل تصویر کے کاپی رائٹ Jane Barlow/PA
Image caption سکاٹ لینڈ میں یوم سینٹ اینڈریو کے موقعے پر ایڈنبرگ محل کو اس طرح روشن کیا گیا۔
ٹرین تصویر کے کاپی رائٹ LINO MIRGELER/afp
Image caption جرمنی کے ورنیجیروڈ میں نیرو گاج کی بھاپ سے چلنے والی ٹرین برف سے ڈھکے بروکن سٹیشن پر آئی۔
انڈیا کے شہر جموں میں دریائے تاوی کے شفاف پانی میں ایک شخص کو کمبل دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصویر کے کاپی رائٹ Mukesh Gupta/REUTERS
Image caption انڈیا کے شہر جموں میں دریائے تاوی کے شفاف پانی میں ایک شخص کو کمبل دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
نیروبی تصویر کے کاپی رائٹ Baz Ratner/REUTERS
Image caption کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے اشک آور گولے داغے۔ یہاں لوگوں کو افرا تفری کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ لوگ کسارانی سٹیڈیم میں داخل ہونا چاہ رہے ہیں جہاں صدر یوہورو کینیٹّا کی حلف برداری کی تقریب ہو رہی تھی۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اسی بارے میں