کینیڈا میں ’ارب پتی جوڑے کی مشکوک ہلاکت‘

فوربز میگزین کے اندازے کے مطابق بیری شرمین کے اثاثہ جات 3.2 ارب ڈالر کی مایت کے تھے۔ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption فوربز میگزین کے اندازے کے مطابق بیری شرمین کے اثاثہ جات 3.2 ارب ڈالر کی مالیت کے تھے۔

کینیڈا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ٹورونٹو میں ملنے والے ایک ارب پتی جوڑے کی ہلاکت کے احوال مشکوک ہیں۔ جمعے کے روز بیری شرمین اور ان کی بیوی کی لاشیں ان کے گھر کے تہہ خانے سے ملیں تھیں۔

اطلاعات کے مطابق جوڑے کی لاشیں ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ملیں جس نے فوراً پولیس کو اطلاع کی۔

بیری شرمین اپوٹیکس نامی دوا ساز کمپنی کے بانی اور چیئرمین تھے جو کہ دنیا بھر میں جنیرک ادویات فروخت کرتی ہے۔

آغا خان کےساتھ چھٹیاں گزارنے پر کینیڈین وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات

انڈیا کے ارب پتی جوڑے کا سنیاس لینے کا فیصلہ

سمندری آلودگی، ارب پتی کا عطیے کا اعلان

بیری شرمین کینیڈا کے امیرترین لوگوں میں سے ایک تھے اور نمایاں مخیر تھے۔

پولیس نے ان کی ہلاکت کے احوال کی تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی انھوں نے مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کی۔ تاہم ہلاکت کی خبر پر مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق دوستوں نے کی ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ صحت نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ’میرے پاس اب الفاظ نہیں ہیں۔ میرے پیارے دوست بیری اور ہنی شرمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ بہترین انسان، کمال کے مخیئر، اور شعبہِ صحت کے لیڈر۔‘

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ٹوئٹر پر جوڑے کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب پولیس کو شرمین رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption پولیس نے ان کی ہلاکت کے احوال کی تفصیلات نہیں دیں اور نہ ہی انھوں نے مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق کی۔

پولیس کا کہنا ہے ان کی ہلاکت کا سیاق و سباق قدرے مشکوک ہیں اور پولیس اس واقعے کو اسی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ اس گھر میں کسی کے زبردستی داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

حال ہی میں اس جوڑے نے اپنے مکان کو فروخت کرنے کا پلان بنایا تھا اور ان کی لاشیں اس ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو ملیں جو کہ اسے فروخت کے مقصد سے گاہکوں کو دیکھانے کے لیے تیار کرنے آیا تھا۔

فوربز میگزین کے اندازے کے مطابق بیری شرمین کے اثاثہ جات 3.2 ارب ڈالر کی مالیت کے تھے۔

اسی بارے میں