2017 کی بہترین تصاویر

2017 میں دنیا بھر سے لی گئی تصاویر میں سے ہماری چند پسندیدہ اور شاید طاقتور ترین مناظر پیشِ خدمت ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Stephanie Keith/REUTERS
Image caption کینڈی فری مین نے امریکہ میں بلیک لائیوز میٹر نامی تحریک کی ایک رکن تھیں جس میں انھوں نے نیو یارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مظاہروں میں شرکت کی۔ تحریک کا مقصد امریکہ میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکتوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔
تصویر کے کاپی رائٹ LUKAS COCH/ EPA
Image caption ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے کواٹر فائنل کے دوران سپین کے رافئل نڈال کے ناک پر ایک موتھ آ بیٹھا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس سے ان کی میچ پر توجہ میں کوئی خلل پیدا نہیں ہوا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Alex Wong/Getty Images
Image caption 20 جنوری 2017 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہویے انھوں نے کہا کہ وہ ’بھلائے گئے امریکیوں‘ کی آواز بنیں گے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Lucy Nicholson/ Reuters
Image caption ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے روز ہی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے ملک بھر میں 600 ریلیاں نکالیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Regis Duvignau/ Reuters
Image caption ادھر دنیا بھر میں ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ ہوا اور کہیں کہیں تو حکام نے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرندوں کی تربیت شروع کر دی جیسا کہ جیلوں میں ممنوعہ اشیا ڈرون کے ذریعے سمگل ہونے سے روکنے کے لیے کچھ جیلوں نے عقابوں کی مدد لینا شروع کر دی ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ LAURENT GILLIERON/ EPA
Image caption معروف مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی سالگرہ منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے ایک قصبے میں 600 افراد ان کی شکل میں تیار ہوئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Antonio Parrinello/REUTERS
Image caption اٹلی میں کوہِ اتنا جو کہ یورپ کا اونچہ ترین آتش فشاں ہے، فروری میں لاوا اگلنے لگا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Clodagh Kilcoyne/ Reuters
Image caption ورلڈ آئرش ڈانسنگ مقابلے کی تیاری سے قبل 13 سالہ ایبھن نیلی وارم اپ کر رہی ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ MONICA M. DAVEY/ EPA
Image caption 21 اگست کو امریکہ میں سات ملین سے زیادہ افراد نے 1918 کے بعد ملک کا پہلا سورگ گرہن دیکھا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Hannah McKay/ Reuters
Image caption میانمار اور بنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں روہنگیا مسلمانوں کی درد بھری داستانیں منظرِ عام پر آئیں۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ میانمار میں مشکلات کے بعد 647000 رونگیا مسلمان ملک چھوڑ کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔
تصویر کے کاپی رائٹ Baz Ratner/ Reuters
Image caption اگست میں صدارتی انتخابات کلعدم قرار پائے جانے کے بعد کینیا کے شہر نائیروبی میں دوسرے راؤنڈ کے انتخابات میں مظاہرے شروع ہوگئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ KCNA/ Reuters
Image caption ستمبر میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے بلسٹک میزائل ہوسونگ-12 کا تجربہ اپنی نگرانی میں کروایا۔
تصویر کے کاپی رائٹ PATRICIA DE MELO MOREIRA/AFP
Image caption وسطی پرتگال میں پینیلہ کے مقام پر جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران فائر فائٹنگ عملہ کچھ بریک لے رہا ہے۔ اس آگ میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Susana Vera/ Reuters
Image caption سپین میں کاتالونیہ کا بحران اکتوبر کے اوائل میں عروج پر پہنچ گیا تھا جب علاقائی حکومت نے آزادی کے حق کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا۔ کاتالونیہ کی حکومت کے مطابق ریفرنڈم میں 90 فیصد رائے دھندگان نے آزادی کے حق میں ووٹ ڈالا تھا لیکن سپین کی مرکزی عدالت نے اس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Thomas Peter/ Reuters
Image caption بیجنگ میں چین کی کومیونسٹ پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگریس ہوئی جس میں ملک کی آئندہ پانچ سال کی قیادت کو چنا گیا اور ملک کی سمت کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Paula Bronstein/ Getty Images
Image caption اس سال اکتوبر میں تھائی لینڈ کے انجہانی بادشاہ کے سوگ کا سال مکمل ہوگیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ Ahmed Jadallah/ Reuters
Image caption لیبیا میں گوسٹ گارڈ کی مدد سے بچ جانے والا یہ تارکِ وطن بحریہ کی ایک بیس پر پہنچایا گیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ LIANNE MILTON/ PANOS
Image caption گواتامالا میں ایک خاتون قبرستان سے گزر رہی ہے۔ ملک میں بہت سے لوگوں نے ڈے آف دی ڈیڈ کی تقریبات میں شرکت کی۔
تصویر کے کاپی رائٹ Rebecca Cook/ Reuters
Image caption اداکارہ روز ماگون نے معروف ہالی وڈ ہدایتکار ہاروی وائنسٹین کے ہاتھوں جنسی ہراساں کیے جانے کے بارے میں بیان دیا جس کے بعد ہالی وڈ کی متعدد شخصیات کے خلاف ایسے الزامات سامنے آئے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Paulo Whitaker/ Reuters
Image caption دنیا بھر میں بلیک فرائی ڈے کی سیلز پر لاکھوں لوگوں نے خریدار کی۔ یہاں برازیل کے شہر سائو پالو کا ایک منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر کے کاپی رائٹ Mike Hutchings/REUTERS
Image caption زمبابوے کے صدر موگابے نے 37 سال بعد عہدہ آخرکار چھوڑ دیا۔
تصویر کے کاپی رائٹ HERIKA MARTINEZ/AFP
Image caption امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک شخص اپنی بیٹی کو دوسری پار دیکھا رہا ہے۔