پیرس کے مشہور ہوٹل سے چوری کیے گئے زیوارت مل گئے

پیرس تصویر کے کاپی رائٹ AFP

فرانس سے اطلاعات ہیں کہ پولیس نے دارالحکومت پیرس میں واقع مشہور ہوٹل رٹز میں مسلح افراد کی ڈکیٹی کے بعد چوری کیے گئے تمام ہیرے اور جواہرات برآمد کر لیے ہیں۔

رٹز ہوٹل میں زیوارات کی دوکان سے مسلح افراد نے لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات چوری کیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک بیگ ملا ہے، جو پانچ افراد پر مشتمل گینگ میں شامل ایک شخص کے ہاتھ سے بھاگتے ہوئے گر گیا تھا۔ اس بیگ میں 54 لاکھ ڈالر مالیت کے زیوارت موجود تھے۔

پیرس میں چوریوں کے بارے میں مزید پڑھیے

پیرس کے مشہور ہوٹل میں ڈکیتی، زیورات چوری

ٹی وی سٹار کم کارڈیشیئن کو پیرس میں لوٹ لیا گیا

پیرس میں تین ہیرے چوروں کو سزا

پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی دو مفرور ہیں۔

لگژری فائیو سٹار رٹز ہوٹل پیرس کے تاریخی علاقے میں دریا کے کنارے واقع ہے اور وزارتِ انصاف کا دفتر بھی اس سے متصل ہے۔

ہوٹل کے عقبی داخلی دروازے کے قریب خریداری کی جگہ مختص ہے جہاں پر پانچ دکانیں اور 95 شو کیسز ہیں جن میں جیولری، گھڑیاں اور مہنگے ملبوسات فروخت کیے جاتے ہیں۔

تحقیقات سے منسلک ایک شخص نے خبر رساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ ’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ پولیس کو ملنے والے بیگ میں چوری کیے گئے تمام زیوارات موجود ہیں۔‘

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کلہاڑیوں سے دوکان کی کھڑکی توڑی اور اندر داخل ہو گئے۔ مقامی اخبار پاریسی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چوروں کو ایک پولیس اہلکار نے روکا تاہم وہ سکوٹر پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری کرنے کے بعد مسلح افراد بھاگ رہے تھے اور ایک راہ گیر سے ٹکرانے کے بعد زیوارت سے بھرا بیگ زمین پر گر گیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں