شمالی یورپ شدید طوفان کی زد میں، آٹھ افراد ہلاک

A truck's tarpaulin is blown off on to the motorway due to strong winds near Wuppertal, Germany تصویر کے کاپی رائٹ EPA

شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں چلنے والی تندوتیز ہواؤں کی زد میں آ کر اب تک کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمنی اور نیدرلینڈز میں طوفان کے سبب تیز ہوائیں چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

شمالی یورپ میں 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدرلینڈز کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔

امریکہ میں شدید برفانی طوفان

یورپ میں شدید سردی کی لہر، ہر طرف برف ہی برف

طوفان ’ارما‘ کی تباہ کاریاں تصاویر میں

تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

یہ طوفان جمعے کو جرمنی سے گزرتے ہو سنیچر کی شام تک پولینڈ پہنچے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption طوفان سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔

ٹوئٹر پر مختلف افراد نے درخت گرنے اور ٹرک الٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption تیز ہواؤں کے سبب کئی ٹرک الٹ گئے
تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption پروازیں منسوخ ہونے سے ایئر پورٹ پر مسافروں کی بھیٹر لگ گئی

اسی بارے میں