مصر میں پجارن کا 4400 سال پرانا مقبرہ دریافت

Image caption مقبرے میں پائی جانے والی پینٹنگز خاصی اچھی حالت میں ملی ہیں

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی دریافت ہونے والے ایک مقبرے کی رونمائی کی ہے جس کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ 4400 سال قدیم ہے۔

قاہرہ کے نزدیک دریافت ہونے والا مقبرہ خاصی اچھی حالت میں ہے اور اس کی دیواروں پر نادر مصوری ہے جس میں پجارن حتبت کو مختلف مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

حتبت زرخيزی کی دیوی حتحور کی پجارن تھی جو خواتین کو تولد میں مدد کیا کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

٭ قدیم مصریوں کی ختنے میں دلچسپی

٭ اہرام مصر کی تعمیر کی پیچیدہ ترین گتھی حل؟

مصر کے آثار قدیمہ کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ دریافت گیزہ کے عظیم ہرم کے پاس کھدائی کے دوران ہوئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

گیزہ کے مغربی قبرستان میں اس مقام پر قدیم شاہی خاندان کی پانچویں سلطنت کے حکام دفن ہیں جن میں سے بعض کو سنہ 1842 کے بعد کھود کر سامنے لایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ مصر: شاہی سنار کے مقبرے سے نئی حنوط شدہ لاشیں دریافت

٭ مصر: نئے مقبروں کی دریافت، حنوط شدہ لاش کی نمائش

مصر کے آثار قدیمہ کے وزیر خالد العنانی نے سنیچر کو حتبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ’ہمیں یہ علم ہے کہ وہ اعلیٰ حکام میں تھیں اور شاہی محل سے ان کا مضبوط رشتہ تھا۔‘

حتبت تصویر کے کاپی رائٹ EPA

وزارت آثار قدیمہ نے بتایا کہ مقبرے پر پانچویں شاہی خاندان کے فن تعمیر اور طرز آرائش اثرات نظر آتے ہیں جس میں ایک دروازہ انگریری حرف ’ایل‘ شکل کی قبر کی جانب جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

٭ مصر: بچوں کی تین ہزار سال پرانی لاشیں برآمد

٭ رمسیس الثانی کا 3200 سال قدیم مجسمہ منتقل

دیواروں پر بنی پینٹنگ ’اچھی اور محفوظ حالت میں ہے جس میں حتبت کو شکار کرتے اور مچھلی پکڑتے ہوئے ۔۔۔ اور بچوں سے تحفے لیتے ہوئے مختلف مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

وہاں موسیقی اور رقص کے مناظر کے ساتھ بندروں کی بھی تصاویر ہیں جو کہ پالتو جانوروں کے طور پر پیش کیے گئے ہیں۔

ایک پینٹنگ میں ایک بندر کو ایک آرکسٹرا کے سامنے رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے مصطفی وزیری نے خبررساں ادارے اے ایف پی کوبتایا کہ ’ایسے مناظر نادر ہیں۔۔۔ اور ایسے مناظر اس سے قبل صرف (سلطنت قدیم) میں ’کاعبر‘ کے مقبرے میں پائے گئے جہاں ایک بندر آرکسٹرا کے بجائے صرف ایک گٹار بجانے والے کے سامنے رقص کر رہا ہے۔‘

وزیر العنانی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہاں سے اس قسم کی مزید دریافت ممکن ہیں۔ یہ مقام قاہرہ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

انھوں نے کہا: ’ہم یہاں کھدائی جاری رکھیں گے اور عنقریب ہمیں کوئی چیز ملے گی۔‘

اسی بارے میں