برطانیہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

سائبریا سے آنے والے سرد ہواؤں کے نتیجے میں برطانیہ اس وقت شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس انتہائی سرد موسم میں بھی تفریح کے مواقع تلاش کر لیے ہیں۔

Icicles hang from a frozen elephant fountain in Colchester تصویر کے کاپی رائٹ Empics
Image caption کولچسیٹر کے چڑیا گھر میں ہاتھی کا مجسمہ جم گیا۔ یہ برطانیہ میں موسمِ سرما کا سب سے سرد ہفتہ قرار دیا جا رہا ہے۔
People walking through snow تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption برفباری کی وجہ سے سینکڑوں سکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو چھٹی مل گئی۔
Rochester Castle surrounded by snow تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption چھٹی کا دن ہو تو چاہے موسم جیسا بھی ہو تفریح تو بنتی ہے ہے سو یہ بچے کینٹ میں روچیسٹر قلعے کے باہر سلیجنگ کرنے نکل آئے۔
Snow covers the beach in the sea side resort of Scarborough in North Yorkshire تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سکاربرو کا ساحل بھی برف کے میدان کا منظر پیش کرنے لگا۔
Three cows in snow behind a wire fence تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption چیسٹر کا چڑیا گھر تو جانوروں کے تحفظ کے پیشِ نظر بند کر دیا گیا لیکن ڈینبی ڈیل کی ان گایوں کا سردی بظاہر کچھ بگاڑ نہیں سکی۔
Newcastle Quayside following heavy overnight snowfall. تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption رات بھر کی برفباری کے بعد نیوکاسل کی گلیوں کا منظر۔
A couple sit on a bench overlooking the snow-covered fields of Thirsk at Sutton bank National Park Centre in the North Yorks Moors National Park in North Yorkshire تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شمالی یارکشائر میں کھیت برف کی چادر تلے چھپ گئے۔
People walk over Millennium Bridge in the snow, in London تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption لندن میں بھی برفباری نے نظامِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
People walk through Green Park after a snow flurry in central London تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption سینٹرل لندن میں برفباری کے بعد لوگ گرن پارک میں برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوانات