فرانس میں سیکس کے لیے رضامندی کی قانونی عمر اب 15 سال

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

فرانس میں سیکس کے لیے رضامندی کی قانونی عمر 15 سال مقرر کی جا رہی ہے جبکہ اس سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ سیکس ریپ تصور کیا جائے گا۔

فرانس میں مساوات کی وزیر مارلین سچیاپا نے اس اقدام کو سراہا ہے جس کے لیے ڈاکٹروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی تھی۔

اسی بارے میں

’بیوی کے ساتھ زبردستی سیکس، جرم قرار نہ دیں‘

بچوں کی سیکس کی ویڈیو شیئر کرنے پر ایک ہزار افراد سے پوچھ گچھ

اب تک پراسیکیوٹرز کو 15 سال سے کم عمر کے ساتھ سیکس کے لیے ریپ کی دفعات لگانے کے لیے اسے جبری سیکس ثابت کرنا پڑتا تھا۔

یہ قانونی تبدیلیاں حالیہ دو واقعات کے بعد کی گئی جن میں دو آدمیوں پر 11 سالہ بچیوں کے ساتھ سیکس کے الزامات عائد کیے گئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فرانس میں مساوات کی وزیر مارلین سچیاپا نے اس اقدام کو سراہا ہے

فرانس میں حالیہ قانون سازی کے تحت اگر سیکس کے دوران کسی قسم کا جبر یا زور زبردستی ثابت نہ ہو تو ملزم کو جنسی استحصال کے تحت سزا ہوتی تھی نہ کے ریپ کے الزامات کے تحت۔

اس کی سزا کم از کم پانچ سال قید اور 75000 یورو تک جرمانہ ہے۔

بچوں اور بالغوں پر جنسی حملے کی سزا برابر ہے لیکن ریپ کی صورت میں زیادہ سخت سزائیں ہیں۔

حکومت آئندہ ہفتے میں عمر کی اس حد نئی حد کی جنسی تشدد کے دیگر قوانین کے ہمراہ منظوری دے گی۔

ابھی اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا اس حد کو 13 سال کردیا جائے یا 15 رکھا جائے۔

فرانس کی وزیر مارلین سچیاپا نے خبر راس ںادارے اے ایف پی کو بتایا انہیں بہت خوشی ہوئی ہے زیادہ عمر چنی گئی ہے۔ اس حد کی فرانس کے صدر نے بھی حمایت کی ہے۔

فرانس میں یکجہتی اور صحت کے وزیر اگنس بزین کا کہنا تھا اس حد مقرر کیے جانے سے اجتماعی شعور پیدا ہوگا۔ اور سب کو دیکھنا ہوگا کہ کیا قانونی ہے اور کیا غیر قانونی۔ ‘

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فرانسیسی صدر نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے

یورپ کے مختلف ممالک میں سیکس کے لیے رضا مندی کی عمر کی حد مختلف ہے۔

  • آسٹریا، جرمنی، ہنگری، اٹلی اور پرتگال میں یہ حد 14 سال ہے۔
  • یونان، پولینڈ اور سویڈن میں 15 سال
  • بیلجیئم ، نیدر لینڈز، سپین اور روس میں 16 سال
  • قبرص میں 17 سال

برطانیہ میں یہ حد 16 سال ہے لیکن 13س ال سے کم کمر کے بچوں کو اضافی قانونی تحفظ حاصل ہوتا ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ وہ کبھی بھی جنسی عمل کے لیے رضا مندی نہیں دے سکتے۔

اسی بارے میں