ہمارے ارد گرد کی دنیا کیمرے کی نظر سے

نک تصویر کے کاپی رائٹ Nick Dolding

سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز اوپن مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پورٹریٹ کی کیٹیگری میں بہترین تصویر کا ایوارڈ برطانیہ کے نِک ڈولڈنگ کے کے پورٹریٹ ایمیلی کو ملا ہے۔

تمام کیٹیگری کے فاتحین اب اوپن فوٹوگرافر آف دا ایئر ایوارڈ میں حصہ لیں گے اور اس کے فاتح کا اعلان 19 اپریل کو کیا جائے گا۔

لوفوٹن تصویر کے کاپی رائٹ Mikkel Beiter

ٹریول ایوارڈ کے فاتح میکل بیٹر کا کہنا ہے ’فوٹوگرافروں میں یہ ترتیب بہت پسند کی جاتی ہے۔ اس کو سمجھنا آسان ہے۔ خوبصورت ماؤنٹ اولسنڈن کی شکل تقریباً اس مکان کی چھت کی طرح ہی ہے۔‘

یہ تصویر ناروے کے علاقے لوفوٹن میں کھینچی گئی ہے تاہم بیٹر نے چند تبدیلیاں کی ہیں۔ بیٹر نے بتایا ’میں نے تصویر کھینچنے کے بعد بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے کیبن کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ لائٹ روم اور فوٹو شاپ میں تصویر کے رنگ درست کیے گئے ہیں، کنٹراسٹ اور شارپ کیا گیا ہے۔‘

کلوز تصویر کے کاپی رائٹ Klaus Lenzen

کلوز لینزن کی تصویر ’ایوری بریتھ یو ٹیک‘ تصویر کو نکھارنے کی کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان کی یہ تصویر 35 انفرادی تیراکوں کو ملا کر بنائی گئی ہے۔

لینزن نے کہا ’میں نے یہ تصویر پل کے اوپر سے کھینچی ہے اور اس تصویر میں میں نے ہر انفرادی تیراک کو تیراکی کے دوران سانس لیتے ہوئے تصویر میں قید کیا ہے۔‘

درخت تصویر کے کاپی رائٹ Veselin Atanasov

ویسیلن اتاناسوو نے خزاں میں بلغاریہ کے نیشنل پارک میں درختوں کی تصویر کھینچی ہے۔ ان کو لینڈ سکیپ اور نیچر کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔

جانور تصویر کے کاپی رائٹ Richard Frishman

رچرڈ فرشمین کو سٹل لائف سیکشن میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے جیری باربی کیو میں تصویر کھینچی۔

سوئمنگ پول تصویر کے کاپی رائٹ Fajar Kristianto

فجار کرسٹیانٹو کی تصویر ’دا ہائی ایسٹ پلیٹ فارم‘ جکارتہ کے سوئمنگ پول سٹیڈیم میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کو موشن کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔

پینوس سکوردس تصویر کے کاپی رائٹ Panos Skordas

یونان کے فوٹوگرافر پانوس سکوردا کی اس تصویر میں ان کے بیٹے ایک خیالی جانور بنے ہوئے ہیں اور یہ تصویر کلچر سیکشن میں فاتح قرار دی گئی ہے۔

ہرن تصویر کے کاپی رائٹ Justuna Zduńczyk

جسٹونا کو وائلڈ لائف کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے سیکوئیا نیشنل پارک میں ہرن کی یہ تصویر کھینچی۔

بوڑھی عورت تصویر کے کاپی رائٹ Manuel Armenis

مینوئل آرمینس کی تصویر ’اولڈ فرینڈز‘ کو سٹریٹ فوٹوگرافی سیکشن میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے محلے میں ضعیف ہونے کے باوجود یہ خاتون سب سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

’اگرچہ اس خاتون کے لیے ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے لیکن وہ ہمیشہ خوش لباس، رنگ دار، خوش اسلوب، مسکراتی ہوئی اور کبھی بھی شکایت نہیں کرتیں۔ ‘

ٹاور تصویر کے کاپی رائٹ Andreas Pohl

آندریئس پوہل کی یہ تصویر ’دا مین اینڈ دا میسٹیریئس ٹاور‘ کے عنوان سے ہے اور اس کو آرکیٹیکچر کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹاور برلن میں ہوا بازی سے متعلق معلومات کے لیے 1930 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

تمام تصاویر سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز کی ہیں۔

متعلقہ عنوانات