دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی چند بہترین تصاویر

دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی اہم ترین خبروں کی چند نمایاں تصاویر کا انتخاب آپ کے لیے یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

انڈیا خواتین تصویر کے کاپی رائٹ Danish Siddiqui/ Reuters
Image caption خواتین گڈی پڑوا فیسٹیول کے دوران روایتی لباس پہنے موٹر سائیکلوں پر سوار ہیں۔ یہ فیسٹیول ممبئی میں مہاراشٹرا کے لوگ نئے سال کے آغاز پر مناتے ہیں۔
ٹوکیو تخلیق تصویر کے کاپی رائٹ TORU YAMANAKA/ AFP
Image caption اس تصویر میں لوگ ٹوکیو کے موری آرٹ میوزیم میں لیئنڈرو ارلیچ کے تخلیقی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فنکار کی اس تخلیق کو ’بلڈنگ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس میں مناظری فریب بنانے کے لیے شیشوں کا استعمال کرتے ہیں۔
نائجل فراج اور ایرون براؤن تصویر کے کاپی رائٹ Toby Melville/ Reuters
Image caption برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کرنے والے نائجل فراج اور اس مہم کے بانی ایرون براؤن مچھلیاں چھوڑنے کے لیے پکڑ رہے ہیں۔ وہ پارلیمان کے ایوانوں کے قریب دریائے تھیمز میں علامتی طور پر مچھلیاں پھینک رہے ہیں۔ ان کے اس عمل کا مقصد ان اثرات کی جانب اشارہ کرنا ہے جو ان کے خیال میں کامن فشریز پالیسی میں تاخیر کی بنا پر برطانوی فشنگ صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔
ہالی وڈ والک آف فیم تصویر کے کاپی رائٹ Lucy Nicholson/ Reuters
Image caption اس تصویر میں لوگوں کو لاس اینجلس میں ہالی وڈ واک اور فیم پر سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دریائے شکاگو تصویر کے کاپی رائٹ Scott Olson/ Getty Images
Image caption شکاگو میں سینٹ پیٹرک ڈے کے موقع پر دریائے شکاگو کو گہرا ہرا رنگ دیا گیا ہے۔ دریا کے پانی کا رنگ تبدیل کرنا اس شہر کی 1962 کے بعد سے روایت ہے۔
کتے، ریڈ کارپٹ تصویر کے کاپی رائٹ ANGELA WEISS/ AFP
Image caption نیویارک کے آئی ایف سی سینٹر میں ویز اینڈرسن کی نئی فلم ازل آف ڈاگز کی خصوصی سکریننگ کے موقع پر کتے ریڈ کارپٹ پر چل رہے ہیں۔
صوفیا روبوٹ تصویر کے کاپی رائٹ NARENDRA SHRESTHA/ EPA
Image caption کھٹمنڈو میں انسان نما روبوٹ صوفیا اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران تقریر کر رہی ہے۔ یہ روبوٹ چہرے کے 60 سے زیادہ تاثرات تبدیل کر سکتی ہے۔
دعوت نامے تصویر کے کاپی رائٹ Victoria Jones/ PA
Image caption شہزادے ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے دعوت نامے لوٹی سمال نے شائع کیے ہیں جنھوں نے حال ہی میں لندن میں ویسٹ وڈ اور برنارڈ سے سیکھنے کا کام مکمل کیا۔
عراق نوروز تصویر کے کاپی رائٹ Ari Jalal/ Reuters
Image caption عراق کے قصبے اقرا میں عراقی کرد افراد پہاڑی پر مشعلیں اٹھائے نئے سال نوروز کے موقع پر جشن منا رہے ہیں۔

تمام تصاویر کاپی رائٹ کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔