شاہی ساس بہو کے درمیان نوک جھونک، ’ملکہ نے اصل رنگ دکھا دیا‘

صوفیا تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

سپین کی ملکہ لیتھی اور ان کی ساس ملکہ صوفیا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کا واضح اشارہ ملتا ہے۔

میورکا میں ایسٹر کے موقع پر ایک تقریب کے دوران بنائی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکہ لیتھی نے پہلے تو ملکہ صوفیا اور اپنی بیٹیوں کی تصویر میں خلل ڈالا اور پھر اپنی بیٹی انفانٹا صوفیا کے کندھے پر سے ملکہ صوفیا کا ہاتھ ہٹا دیا۔

’برگر کنگ‘ کے اشتہار سے شاہی خاندان نالاں

دونوں ساس بہوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اور پھر شاہ فلیپ بیچ میں آئے۔

ہسپانوی میڈیا نے اس سارے واقعے کو ’پریشان کن لمحہ‘ قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس سارے واقعے کو شاہ فلیپ کے 80 سالہ والد کو دیکھ رہے تھے۔

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے بعد وینیٹی فیئر کے صحافی مارٹن تاسو نے ٹویٹ کی کہ بہت سے ہسپانوی لوگ ملکہ لیتھی کے اس عمل سے ناخوش ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER

شاہ فلیپ کے کزن ولی عہد پیولوس کی اہلیہ بھی اس واقعے پر کافی ناراض ہیں۔ انھوں نے 45 سالہ سابق نیوز ریڈر ملکہ لیتھی کے اس رویے کے بارے میں ٹویٹ کیا: ’کسی بھی دادی کے ساتھ ایسا برتاؤ نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے اپنا اصل رنگ دکھایا ہے۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں