نیویارک: ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، چار افراد زخمی

Fire trucks arrive outside Trump Tower on 5th Avenue in New York on April 7, 2018 تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images

نیویارک میں واقع 56 منزلہ ٹرمپ ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی۔ ویڈیو فوٹیج میں عمارت سے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔

نیویارک کے آگ بجھانے کے محکمے نے کہا ہے کہ کم از کم ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

محکمے نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس کے علاوہ تین فائر فائٹروں کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک گھر اور دفتر اسی عمارت میں واقع ہے، تاہم اس وقت وہ دارالحکومت واشٹنگٹن میں تھے۔

آگ 50ویں منزل پر بھڑکی۔ اس عمارت میں متعدد دفاتر اور رہائشی اپارٹمنٹ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آگ بہت 'محدود' تھی کہ یہ عمارت بہت عمدہ طریقے سے بنائی گئی ہے۔

مین ہیٹن میں اس عمارت کے اردگرد کی سڑکیں خالی کروا لی گئیں۔

صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے کہا کہ آگ ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگی اور انھوں نے نیویارک پولیس کی تعریف کی کہ انھوں نے فوری کارروائی کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اس واقعے میں تین فائٹر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش میں زخمی ہو گئے

صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے کہا کہ آگ ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگی اور انھوں نے نیویارک پولیس کی تعریف کی کہ انھوں نے فوری کارروائی کی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں