آسٹریلیا کے کراؤن کسینو کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

کراؤن کسینو تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کراؤن آسٹریلیا کا سب سے بڑا کسینو ہے

آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں تین لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنا تھا۔

یہ سزا میلبرن کے کراؤن کسینو کو دی گئی جو آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔

حکام کو معلوم ہوا کہ اس کسینو میں پوکر مشینوں کے بعض بٹن بالکل خالی تھے۔

حالیہ برسوں میں اسی کسینو کو دوسرے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاس ویگس: جواری کا جوا خانے پر شراب پلانے کا الزام

لاس ویگاس والے آپ کو کیا نہیں بتاتے

ریاست وکٹوریا کے جوے اور شراب کی نگرانی کے ادارے وی سی جی ایل آر نے کہا کہ کسینو نے گذشتہ سال 17 مشینوں پر 'سادہ بٹن' لگا رکھے تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں جوا بازوں کے پاس جیتنے کے صرف دو ہی طریقے بچے تھے۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا: 'یہ اس ادارے کی جانب سے کراؤن پر سب سے بڑا جرمانہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کس قدر سنجیدگی سے لیتا ہے۔'

آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں جوا کھیلنے والے دنیا میں سب سے زیادہ فی کس رقم ہار دیتے ہیں۔

ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ کسینو کے اس اقدام سے جوا بازوں کے جیتنے کی شرح پر فرق نہیں پڑا اور نہ ہی کیسینو نے جان بوجھ کر قانون توڑنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس جرمانے سے آئندہ کسی کیسینو کو بغیر اجازت مشینوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں