شاہی شادی دکھانے کے لیے ٹی وی لائسنس کی چھوٹ

Meghan Markle and Prince Harry تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images
Image caption برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی 19 مئی کو طے ہے

بی بی سی کا کہنا ہے کہ گلی محلوں میں ہونے والی محفلوں میں شاہی شادی کی تقریب بغیر ٹی وی لائسنس کے دکھائی جا سکتی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ شاہی شادی دکھانے کے لیے ٹی وی لائسنس کے حصول کی چھوٹ ہوگی۔

عام طور پر کسی مخصوص علاقے میں ٹی وی کی لائیو نشریات دکھانے کے لیے ٹیلی وژن لائسنس درکار ہوتا ہے تاہم ان مخصوص حالات میں اس کی رعایت دی گئی ہے۔

اسی بارے میں

شہزادہ ہیری کی منگیتر میگن مارکل کون ہیں؟

’سوٹس‘ کے ساتھ ہی میگن کی اداکاری کا سفر بھی ختم

حکومت کا کہنا ہے کہ 19 مئی کو ہونے والی شادی کے لیے سینکڑوں سٹریٹ پارٹیز کے لیے خصوصی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ جن میں بروملے اور جنوبی مشرقی لندن میں 60، مغربی لندن اور رچمنڈ میں 54 جبکہ ریڈنگ اور بریک شائر میں 12 درخواستیں موصول ہوئیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ متعدد کونسلز نے ان سٹریٹ پارٹیز کے لیے فیس کو معاف کر دیا ہے اور اس خصوصی تقریب کی وجہ سے شراب خانوں کے کھلے رہنے کے اوقات میں بھی رعایت دی گئی ہے۔

بی بی سی کے ریوینیو مینیجمنٹ کے سربراہ پیپا ڈاؤٹفائر کا کہنا ہے کہ ’غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر عارضی طور پر یہ چھوٹ دی گئی ہے۔‘

برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل دونوں 19 مئی کو رشتۂ ازداوج میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں