سعودی عرب میں پہلی بار 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری

سعودی عرب تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے تاکہ وہ انہیں چلائیں۔

یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔

سعودی عرب میں شاہ خرچیوں کا دور ختم؟

سعودی عرب کا پانچ سو ارب ڈالر کا تعمیراتی منصوبہ

35 سالہ پابندی کے بعد سعودی عرب میں پہلا سنیما

اس منصوبے میں صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبے بھی شامل ہیں۔

اس منصوبے کا مقصد سنہ 2020 تک گیارہ ارب ڈالر اکٹھے کرنا ہے۔

اس سے ریاست کے خزانے پر آنے والا وہ دباؤ کم ہو گا جو تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متاثر ہوا ہے۔

وزارتِ تعلیم نے جنوری میں مکہ اور جدہ کے 60 سکولوں کے ڈیزائن، تعمیرات اور سہولیات کی بحالی کے لیے ٹینڈر کا اعلان کیا تھا۔

ماضی میں حکومت نے سکولوں کے حوالے سے اپنا ایک ڈھانچہ بنا رکھا تھا کو مکمل طور پر حکومتی فنڈز پر چلتا تھا تاہم سنہ 2014 میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرکاری خزانے پر دباؤ آیا اور اس نے نجی سرمایہ کاروں کی تلاش شروع کر دی۔

سعودی عرب کے نئے فرماروا سعودی معیشت کو تبدیل کر کے اس کا تیل پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آنے والے وقت میں سرکاری نوکریوں کی ضمانت نہیں ہو گی۔

سعودی عرب میں گھروں کی قیمتیں ایک بڑھتا ہوا شکوہ ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نجکاری کی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت اور ملک میں دہائیوں بعد سینیما کھولے جانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین نے سٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ اور ریسلنگ کے مقابلے بھی دیکھے۔

اسی بارے میں