’میں ماں نہیں بننا چاہتی`
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا ماں نہ بننا ہر عورت کا حق ہے؟

کیا ماں نہ بننا ہر عورت کا حق ہے؟ اس سلسلے میں پیو سینٹر کی ایک ریسرچ کے مطابق 1976 کے بعد سے اب تک ایسی خواتین کی تعداد دگنی ہوئی ہے جو بچے نہیں پیدا کرنا چاہتیں۔ 31 سالہ زینب امین بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں۔ زینب کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے اور وہ سات سال پہلے واشنگٹن آئی تھیں۔ وہ شادی اور پھر بچے پیدا کرنے کے معاشرتی دباؤ سے بچنے کے لیے پاکستان واپس نہیں جانا چاہتیں۔ انھیں ایسے ساتھی کی تلاش ہے جو بچوں کے بغیر زندگی گزارنا چاہے۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے اُن سے بات کی ہے۔