ایک ایئر شو جہاں پرانے طیارے اپنے کرتب دکھاتے ہیں

طیارہ تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES
Image caption فرانس کا سپیڈ ہشتم طیارہ پہلی جنگ عظیم میں استعمال کیا جانے والا طیارہ ہے اور اسے رواں سال ایئر شو میں پیش کیا گیا ہے۔

فرانس کے شہر لا فيئرٹے ایلیز میں ہر سال اپنی قسم کا ایک منفرد اور دلچسپ ایئر شو منعقد کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف پرانے طیاروں کو بلکہ جدید کمرشل طیاروں کو بھی دیکھا جاتا ہے۔

یہ ايئر شو رواں سال 18 سے 20 مئی کے دوران منعقد کیا گيا۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES
Image caption دوسری عالمی جنگ اور کورین جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی کورس ایئر طیار ے کے ساتھ یہاں ولی جیپ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جیپ اور ڈرائیور کے یونیفارم کے رنگ دوسری جنگ عظیم کے دور کے ہیں۔

اس شو کی انفرادیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ فرانس کے جس ایئر فیلڈ پر یہ منعقد کیا جاتا ہے وہاں ایک تاریخی میوزیم ہے۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ڈیکوٹا DC3 طیارہ کے آنے سے 30 اور 40 کی دہائیوں میں ہوائی ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک قسم کا انقلاب رونما ہوا۔

اس میوزیم میں پہلی عالمی جنگ میں استعمال کیے جانے والے طیاروں سے لے کر آج کے دور کے طیارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES
Image caption فرانسیسی رافیل جنگی طیارہ بھی اس ایئر شو کے دوران آسمان میں قلابازیاں کھاتا ہوا نظر آيا۔

سالانہ منعقد کیے جانے والے اس ایئر شو کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں امریکہ اور یورپ کے ونٹیج یعنی پرانے طیاروں کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES
Image caption یہاں ایک فرانسیسی پائلٹ کو ایئر شو کے لیے لائے جانے والے ایک طیارے کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس شو میں نمائش کے لیے لائے جانے والے جہاز اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ پرواز کر سکیں اور اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کر سکیں۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ AFP/Getty Images
Image caption پرواز کے لیے تیار ایک پائلٹ اپنے جہاز سے آسمان میں اپنے جوہر دکھاتے بہت سے دوسرے طیاروں کا نظارہ کرتے ہوئے یہاں دیھکا جا سکتا ہے

اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی دیکھ بھال کتنے بہتر طریقے سے کی جاتی ہے۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES
Image caption یہاں دو پرانے طیاروں کو مائل پرواز دیکھا جا سکتا ہے

لا فيئرٹے ایلیز ایئر شو ایک طرح سے فرانسیسی ہوا بازی کی صنعت کے اب تک کے سفر کا عکاس ہے۔

یہ ايئر شو گذشتہ 48 سالوں سے جاری ہے۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES

اس ایئر شو کا ایئروڈروم کسی فارم ہاؤس یا گھاس کے میدان کی طرح نظر آتا ہے۔

اس کا تین ہزار فٹ کا رن وے کنکریٹ یا تارکول کا نہیں بلکہ گھاس کا ہے اور یہ اپنے آپ میں ایک انوکھا احساس ہے۔

ایئر شو تصویر کے کاپی رائٹ ALAIN JOCARD/AFP/GETTY IMAGES

جرمنی کے فوکر طیاروں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ اس نے سنہ 20 اور 30 کی دہائیوں ہوا بازی کی صنعت پر راج کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی فرانس کے موراں سیلینر طیارہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

لا فیئرٹے ایئر شو کا مقصد اور اس کی توجہ کا مرکز ہوا بازی کی تاریخ کی یاد تازہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں