جب ہوائی جہاز دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا: تصاویر

امریکی ریاست ٹیکسس سے ہونڈورس پرواز کرنے والا ایک نجی طیارہ لینڈنگ کے وقت رن وے پر پھسل گیا اور اس کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ دیکھیے تصاویر۔

،تصویر کا کیپشن

وسطی امریکہ کے ملک ہونڈورس کے دارالحکومت ٹیگوچیگالپا میں منگل کی صبح کو ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا گیا، اس حادثے میں کم از کم چھ امریکی شہری زخمی ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

گلف سٹریم ہوائی کمپنی کے جی200 طیارے کی نجی پرواز نے امریکہ کی ریاست ٹیکسس کے شہر آسٹن سے پرواز بھری تھی اور وہ ٹنکونٹن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر پھسل گیا۔

،تصویر کا کیپشن

حکام نے جہاز میں سوار افراد کے بارے میں متضاد اطلاعات فراہم کی ہیں، کچھ کا کہنا کہ چھ افراد تھے اور بعض کے مطابق نو افراد تھے تاہم پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ’خدا کا شکر ہے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔‘

،تصویر کا کیپشن

ایک عینی شاہد نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے پانچ مردوں اور ایک خاتون کو جہاز سے نکالا جنھیں بظاہر نقصان نہیں پہنچا تھا۔

،تصویر کا کیپشن

ہونڈورس کے حکام کے مطابق اس طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے اور وہ ایک کھائی میں جا گرا۔

،تصویر کا کیپشن

پہاڑوں میں گھرے اور انتہائی چھوٹے رن وے والا ٹونکونٹن کے ہوائی اڈے کا شمار دنیا کے مشکل ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

سنہ 2008 میں ایک سابق ہوائی کمپنی ٹی اے سی اے کا ایک جہاز تقریبا اسی جگہ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

،تصویر کا کیپشن

ہونڈورس میں حکومت اب دارالحکومت سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ تعمیر کر رہی ہے۔