الکوپوپ: کوکا کولا نے جاپان میں پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا

کوکا کولا تصویر کے کاپی رائٹ WWW.COCACOLA.CO.JP
Image caption کوکا کولا جو کہ امریکی کمپنی ہے نے پیر کو تین لیمن ڈرنکس کی فروخت شروع کی

کوکا کولا نے جاپان میں اپنا پہلا الکوحلک مشروب متعارف کروا دیا ہے۔ لیموں کے ذائقے والے اس مشروب کا نام الکوپوپ ہے۔

کوکا کولا نے جو کہ امریکی کمپنی ہے، پیر کو تین لیمن ڈرنکس کی فروخت شروع کی۔

125 سالہ تاریخ میں کوکا کولا پہلی بار شراب بنائے گی

صحت میں بہتری کے لیے شراب مہنگی کرنے پر غور

’انڈیا میں بڑھتے ہوئے شرابی پائلٹ‘

اس مشروب کا مقصد نوجوانوں خصوصاً خواتین صارفین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔

کوکا کولا نے اپنے ان تینوں مشروبات کو اپنی 125 سالہ تاریخ میں 'انوکھا' قرار دیا ہے جن میں الکوحل کا تناسب تین سے آٹھ فیصد تک ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ WWW.SUNTORY.CO.JP
Image caption مقامی مارکیٹ بکنے والے معروف مشروبات خواتین صارفین میں بھی مقبول ہیں

اپنی کمپنی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مشروبات کی تیاری میں بہت خیال رکھا ہے۔ تاہم یہ انھیں ملک کے معروف ڈرنک ’چو ہی‘ ڈرنک کی مانند ہے جس میں مقامی طور پر پسند کیے جانے والے انداز اور مختلف پھلوں کے ذائقے کو شامل کیا گیا ہے۔

چوہی شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اسے بیئر کا متبادل سمجھا جاتا ہے اور یہ خواتین میں بہت مقبول ہے۔

مقامی کمپنیاں جن میں سنٹورے، آساہی اور کرن شامل ہیں اس وقت مارکیٹ میں حاوی ہیں۔

جاپان میں چکوترے یا لیموں کے کھٹاس بھرے ذائقے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں اور اب لیموں وہ ذائقہ ہے جسے کوکا کولا نے اپنے مشروب میں متعارف کروایا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پیر کو کوکا کولا کا مشروب ہاتھوں ہاتھ بکا

کوکا کولا کا کہنا ہے کہ ابھی جاپان سے باہر وہ نئے مشروبات نہیں لا رہا۔

90 کی دہائی میں الکوپوپ یورپ اور برطانیہ میں بہت معروف ہوئی تھی۔

لیکن یہ مشروبات متنازع تھیں کیونکہ کہا جاتا تھا کہ اس سے نوجوانوں کو سافٹ ڈرنک کی صورت میں الکوحل کے زیادہ استعمال کی ترغیب ملتی ہے۔

شوچو ہائی بال

'چو ہی' شوچو ہائی بال کا مخفف ہے اور اس کو بیئر کے متبادل کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب خواتین میں بہت مقبول ہے۔

جاپان کی مشروبات بنانے والی بڑی کمپنیاں کیرن، سنٹوری اور آساہی مختلف ڈرنکس بناتی ہیں اور وہ مسلسل نئے نئے ذائقے متعارف کروانے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔

جیسے جیسے نوجوان نسل صحت کے بارے میں فکرمند ہوتی جا رہی ہے کوکا کولا فزی ڈرنکس سے پانی اور چائے کی جانب بھی بڑھ رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایلکوپوپ سے مراد عام طور پر میٹھی لیکن الکوحل ڈرنک لی جاتی ہے۔ 90 کی دہائی میں ہوچ، ریف، سمرنوف آئس اور بکارڈی بریزر بہت مشہور ہوئی تھیں۔

تاہم ان ڈرنکس کے بارے میں تنازع یہ تھا کہ ان ڈرنکس کی وجہ سے نوجوان نسل میں شراب نوشی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں