غار میں امدادی آپریشن میں کیا ہو رہا ہے؟
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھائی لینڈ: غار میں امدادی آپریشن میں کیا ہو رہا ہے؟

تھائی لینڈ میں ایک غار میں پھنسے لڑکوں اور ان کے فٹبال کوچ کو باہر نکالنے کا عمل پیر کی صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک طویل اور پیچیدہ عمل ہے جس کے لیے غوطہ خوروں کو پانچ گھنٹے غار کے اندر سفر کرنا پڑتا ہے جب کہیں جا کر وہ اس مقام پر پہنچتے ہیں جہاں بچے موجود ہیں اور انھیں ایک ایک کر کے واپس لایا جاتا ہے۔ اتوار کو امدادی کارروائی میں چار بچوں کو غار سے باہر نکالا گیا تھا جو اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس امدادی آپریشن کے بارے میں دیکھیے بی بی سی کی یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔