لاوس میں زیرِ تعمیر ڈیم ٹوٹ گیا، چھ گاؤں زیرِ آب، درجنوں لوگ لاپتہ

لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ EPA

لاوس کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغرب میں ایک زیرِ تعمیر ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ کم سے کم 100 افراد غائب ہیں اور چھ ہزار سے زیادہ افراد سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔

لاوس نیوز ایجنسی نے کہا کہ پیر کے روز، آتاپوا صوبے میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ایک بند ٹوٹ گیا تھا جس سے چھ دیہاتوں میں میں سیلاب کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جاپان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، درجنوں افراد ہلاک

علاقے سے موصول ہونے والے فوٹیج میں متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو گھروں کے چھتوں پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

لاوس کا یہ صوبہ ويتنام اور کمبوڈیا کر سرحد پر واقع ہے۔

لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ EPA

حادثے میں متاثرہ افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہیں۔ فون سگنل علاقے میں کام نہیں کر رہے ہیں۔

درجنوں لوگ لاپتہ

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ، ’حادثے کی وجہ سے بہت سے افراد پھنس گئے ہیں اور بہت سے لوگ اب بھی غائب ہیں۔‘

لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ AFP

یہ ایک معاون ڈیم تھا جس کی تعمیر سال 2013 میں شروع ہوئی ۔ یہ 90 فیصد تک تیار تھا اور اگلے سال سے اسے پیداور شروع کرنا تھی۔

جنوبی کوریا کی کمپنی اس کی انجینئرنگ اور تعمیر کا کام کر رہی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بند 16 میٹر تک ٹوٹ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، مسلسل بارش کی وجہ سے، اس عارضی ڈیم کی گنجائش سے زیادہ پانی اکٹھا ہو گیا تھا۔

لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ EPA

ایس کے انجنیئرنگ اور تعمیراتی ترجمان کے مطابق ’ہم ابھی تک صحیح وجوہات نہیں جانتے ہیں، لیکن ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ڈیم کا اوپری حصہ ٹوٹا ہے اور پانی باہر چلا گیا ہے اور سپلائی بند ہو چکی ہے۔‘

  • لاوس کی حکومت نے ایک ڈیم تعمیر کرنے کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا تھا اور اسے یقین تھا کہ آنے والے دنوں میں یہ ایشیا کی بیٹری بن جائے گا۔
  • ژی پیان دریا اور اس کے اساتذہ لاوس میں پھیلتے ہیں اور یہ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔
  • 2017 میں، 46 ہائیڈرو پروجیکٹ ملک میں کام کر رہے تھے اور 54 منصوبے زیرِ تعمیر تھے۔
  • لاوس کی منصوبہ بندی کے مطابق، 2020 اور 54 پاور ٹرانسمیشن لائنوں اور 16 سب سٹیشنوں کو بنایا جانا تھا۔
  • لاوس نے اس کی مجموعی بجلی کی پیداوار کا 30 فیصد برآمد کرتا۔
لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ Xe-Pian Xe-Namnoy Power Co. Ltd.
لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

حکومتی اپیل

بند کی تعمیر سے پہلے، ماحولیاتی تحفظ کے ایک گروہ نے لاؤس ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے ممکنہ اثرات اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اس کے خطرات سے متعلق خبردار کیا تھا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، لاوس کے وزیراعظم نے سرکاری مصروفیات منسوخ کردیی ہیں اور متاثرہ علاقے میں امدادی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، کشتیوں کو لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کے لیے بھی طلب کیا گی ہے۔

مقامی حکام نے سرکاری تنظیموں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس وقت ہنگامی طور پر متاثرہ افراد کو کپڑے، پینے کے پانی اور دوائیاں اور خوراک مہتا کریں۔

لاؤس سیلاب تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

.

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں