چھٹیوں کے بیگ پیک کرنے کے چند کارآمد نسخے

سوٹ کیس بند کرنے کی کوشش تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کبھی ایسا بھی محسوس ہوا ہے کہ اس میں چیزیں نہیں سمائیں گی؟

اگر دنیا بھر کے سفر کرنے والوں میں ایک چیز یکساں ہے تو وہ سامان پیک کرنے کا مشکل مرحلہ ہے۔

کیا آپ کو کبھی دو ہفتے کے لیے اپنے ضروری سامان کو طیارے سے منظور شدہ سفری بیگ میں پیک کرنے کا سابقہ پڑا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کو جگہ بچانے کے یہ چند نسخے کارآمد نظر آئيں گے۔

کسے معلوم کہ آپ کو پھر سفر کے لیے سامان پیک کرنے میں مزہ آنے لگے۔

1. اپنے جوتوں کو چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھر لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اگر آپ جوتوں کی خالی جگہ کو علیحدہ جگہ تصور کرتے ہیں تو آپ کو آسانی ہوگی

جوتوں اور بوٹس میں بہت سی خالی جگہیں ہوتی ہیں۔

ان خالی جگہوں کے استعمال کے لیے آپ اس میں اپنی جرابیں، پینٹ، کچھے، وغیرہ بھر لیں۔

اور جہاں چھوٹی چیزوں کی بات ہے تو آپ کے پیڈ والے برا اور بکینی ذرا بھاری ہو سکتے ہیں لیکن انھیں بھی جوتوں میں بہ آسانی ڈالا جا سکتا ہے۔ انھیں ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیں۔

2. لپیٹیں، تہہ نہ لگائیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اپنے کپڑوں کو تہہ لگا کر رکھنے کے بجائے لپیٹ کر رکھیں

سوٹ کیس میں زیادہ کپڑوں کے سمانے کے لیے انھیں تہہ کرکے رکھنے کے بجائے لپیٹیں۔

آپ لپیٹے ہوئے کپڑوں کو کس کر رکھ سکتے ہیں اور اس کے لیے ربر کے ایک آدھ بینڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ کپڑے آپ کو پھر سے پریس نہیں کرنے پڑیں گے۔

3. ہوا سے خالی بیگ کا استعمال کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کم ہوا کا مطلب زیادہ جگہ اور اس کے لیے آپ ویکیوم کمپریشن بيک استعمال کر سکتے ہیں

بازار میں ایسی بہت سی چیزیں ملتی ہیں جس سے آپ اپنے کپڑوں کے درمیان کی ہوا کو خالی کر کے اسے پیک کر سکتے ہیں اور جگہ بچا سکتے ہیں۔

بعض کمپریشن بيک میں پمپ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن بعض میں آپ کپڑے بھر دیں جس سے ہوا از خود نکل جائے گی۔

اگر آپ زیادہ سے زیادہ کپڑے اپنے سوٹ کیس میں پیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک پر حکمت سرمایہ کاری ہے۔

4. جوتوں کو ایک ساتھ رکھیں

تصویر کے کاپی رائٹ hedgehog94
Image caption جوتوں کے آگے اور پیچھے کے حصے کو ملا کر رکھیں تاکہ جگہ بچ سکے

بھاری سامان کے لیے جگہ بچانے کی غرض سے آپ کو جوتوں کو اس طرح رکھنا چاہیے کہ ایک کا انگوٹھے والا سرا دوسرے کے ایڑی والے سرے کے سامنے ہو۔

5. ایی ریڈر پر خرچ کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایک ایی بک ریڈر لے جا کر آپ سینکڑوں کتاب چھٹیوں پر اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں

چھٹیوں پر جانے والے پڑھنے کے شوقین لوگوں کے لیے یہ انتہائی حکمت کی بات ہے کہ وہ ایی بک ریڈر خرید لیں۔

آپ اس میں اپنی پسند کی تمام ناول اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور وہ بھی بغیر کوئی جگہ لیے۔

6. اپنے بھاری سامان پہن لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption چھوٹی ٹی شرٹ کو پیک کر کے رکھ لیں جبکہ بھاری ملبوسات کو سفر کے دوران پہن کر رکھیں

جو سوٹ کیس میں نہ سما سکے اسے آپ پہن لیں۔

سوئٹر اور جیکٹ جیسی بھاری چیزیں پہن لینے سے آپ کے بیگ کی جگہ بچ جاتی ہے۔

یہ درست ہے کہ آپ کو گرمی لگے گی اور پسینے آئیں گے لیکن جب آپ اپنی منزل پر پہنچیں گے تو آپ کے پاس بدلنے کے لیے بہت سے کپڑے ہوں گے۔

اپنی چپلوں کے لیے جگہ نکالنے کے لیے اپنے بھاری جوتے پہن کر رکھیں۔

7. ٹوٹنے والی چیزوں کو اپنی جرابوں میں رکھیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کبھی ایسا بھی محسوس ہوا ہے کہ اس میں چیزیں نہیں سمائیں گی؟

آپ نے چھٹیوں کے لیے جو پرفیوم خریدی ہے کیا وہ بہت قیمتی ہے۔

اسے سفر میں ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جرابوں میں رکھیں اور اگر شومیئ قسمت سے وہ ٹوٹ بھی گیا تو آپ ایک نئی خوشبو ڈیوٹی فری شاپ سے خرید سکتے ہیں۔

8. گندے جوتوں کو شاور کیپ میں رکھیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption شاور کیپ کے بہت سے دوسرے استعمال بھی ہیں

ہوٹلوں میں عام طور پر مفت شاور کیپ ملتے ہیں۔

اگر آپ کے جوتے گندے ہیں تو آپ انھیں شاور کیپ میں رکھ کر پیک کرلیں تاکہ آپ کے دوسرے کپڑے صاف ستھرے رہیں۔

9. وزنی سامان کو نچلے حصے میں رکھیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اگر وزنی سامان نیچے کی جانب ہیں تو آپ کو اپنے سوٹ کیس کے ساتھ چلنے میں آسانی ہوگی

سامان پیک کرتے وقت ہم عام طور پر یہ بھول جاتے ہیں کہ ہمیں انھیں لے کر چلنا بھی پڑے گا۔

اس لیے وزنی سامان اگر سوٹ کیس میں نیچے پہیوں کی جانب ہوگا تو آپ کو سفر پر نکلنے کے ساتھ ہی ان کو ساتھ لے کر چلنے پھرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

10. اپنے ملبوسات کی منصوبہ بندی کر لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption صرف انھی سامانوں کو پیک کریں جک کا آپ استعمال کرنے والے ہیں

دل میں یہ خیال آتا رہتا ہے کہ کہیں آپ کو اِس کی بھی ضرورت نہ پڑ جائے اور کہیں اُس کی بھی ضرورت نہ پڑ جائے۔

لیکن آپ اس معاملے میں سختی کا مظاہرہ کریں اور صرف اسی چیز کو پیک کریں جس کے بارے میں آپ یقینی ہوں کہ آپ ان کا استعمال کریں گے۔

11. رسنے، چونے، ٹپکنے سے بچنے کے لیے کلنگ فلم استعمال کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سامان کر اس طرح پیک کریں کہ سیال مادے بیگ میں رس کر کپڑوں کو خراب نہ کرین

جب آپ اپنی ٹوائلٹریز جیسے شیمپو، شاور جیل، تیل وغیرہ کی بوتل کو پیک کر رہے ہوں تو پہلے اسکے ڈھکن کھول کر اس پر کلنگ فلم پھیلا لیں اور پھر ان کے ڈھکن کو مضبوطی سے بند کر دیں۔

باورچی خانے میں استعمال ہونے والے سٹیپل سے آپ کے سیال صابن اور سپیڈوز کو اضافی حفاظت ملتی ہے۔

12. تولیے کی جگہ دوپٹہ یا بڑا رومال رکھ لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ہلکا دوپٹہ یا بڑا رومال سب کو پسند آتا ہے

نہانے کے لیے زیادہ تر ہوٹل اور گھر تولیے فراہم کرتے ہیں۔

اس لیے سامان میں ساحل پر تفریح کے لیے اضافی تولیہ رکھ کر سوٹ کیس کو نہ بھریں بلکہ اس کی جگہ ہلکی چادر یا دوپٹہ رکھ لیں۔

دوپٹہ یا بڑا رومال کم جگہ لیتا ہے اور جلدی خشک ہوتا ہے اور ساحل پر موسم بدلنے کی صورت میں اس کا استعمال کئی طرح سے کیا جا سکتا ہے۔

13. اپنے سوٹ کیس کو ذاتی پہچان دیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بھیڑ میں نمایاں ہو اور آپ کو پتہ ہو کہ آپ کا سوٹ کیس کون سا ہے

سفر میں صرف پیکنگ ہی اہمیت کی حامل نہیں ہے۔ ہوائی اڈے پر سامان کی بیلٹ پر سینکڑوں سوٹ کیس کے درمیان اپنے سوٹ کو پہچاننا بھی ایک مرحلہ ہے۔

اس کی تلاش میں پریشان ہونے کے بجائے اس کے ہینڈل کے ساتھ کوئی چمکیلا ربن باندھ دیں یا پھر کوئی چمکیلا سٹیکر لگا دیں یا پھر پورے بیگ پر کوئی چمکیلی ربر کی پٹی لگا دیں تاکہ آپ اسے دور سے ہی بہ آسانی پہچان لیں اور جلدی سے ایئرپورٹ سے نکل جائیں۔

امید کہ آپ کے لیے یہ نسخے کارآمد ثابت ہوں اور آپ ان کی مدد سے اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں!

اسی بارے میں