دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر بغدادی کا نیا پیغام سامنے آ گیا

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بار ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں

دہشت گرد تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بظاہر تنظیم کے سربراہ ابوبکر بغدادی خطاب کر رہے ہیں۔

گذشتہ سال ستمبر کے بعد سے آنے والے اس پہلے پیغام میں ابوبکر بغدادی نے تنظیم کے حمایتیوں کو مخاطب کیا ہے۔ اگرچہ اس پیغام کی کوئی تاریخ واضح نہیں ہے تاہم وہ اس میں حالیہ واقعات کا ذکر کر رہے ہیں، جیسے کہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری۔

دولتِ اسلامیہ کا عراق اور شام کے بڑے علاقے پر غلبہ قائم ہو گیا تھا، تاہم اب اس کا بیشتر حصہ ان سے چھن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مواد پر جائیں
پوڈکاسٹ
ڈرامہ کوئین

’ڈرامہ کوئین‘ پوڈکاسٹ میں سنیے وہ باتیں جنہیں کسی کے ساتھ بانٹنے نہیں دیا جاتا

قسطیں

مواد پر جائیں

گذشتہ سال تنظیم کو اس کے گڑھ رقہ اور موصل سے نکال دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 2014 میں بغدادی نے تنظیم کی جانب سے خلافت قائم کرنے کے دعوے کا اعلان بھی یہیں سے کیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’مجاہدین کے لیے کامیابی یا شکست کوئی شہر یا قصبہ چھن جانے پر منحصر نہیں ہے، نہ ہی اس پر منحصر ہے کہ کس کے پاس فضائی کنٹرول، بین الابراعظمی میزائل یا سمارٹ بم ہیں۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بار ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

کچھ عرصے سے ان کے بارے میں ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی کہ وہ کہاں ہیں۔ اگرچہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ 2016 کے آخر میں امریکہ کی جانب سے موصل پر حملے سے قبل تک بغدادی وہیں موجود تھے۔

نومبر 2016 میں دولت اسلامیہ نے بغدادی کا ایک نیا آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ عراقی فوج کے خلاف موصل شہر کا دفاع کریں۔ تاہم اس پیغام کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ نے بغدادی کی گرفتاری یا ہلاکت پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔