مچھلیوں کو جعلی ’گھومتی آنکھیں‘ لگانے والے مچھلی فروش کا کاروبار بند

مچھلی

کویت میں ایک مچھلی فروش کا کاروبار اس لیے بند کر دیا گیا ہے کہ وہ مچھلیوں کو تازہ دکھانے کے لیے ان پر نقلی آنکھیں چپکاتا تھا۔

وٹس ایپ صارفین میں سب سے پہلے ایک مچھلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

مقامی بلاگرز اور اخبار البیان کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں ایک تصویر میں بظاہر مچھلی کی آنکھ پر چپکائی گئی مصنوعی آنکھ پھسل گئی ہے۔

حریف کویتی مچھلی فروشوں نے اس کے ردعمل میں ’کاسمیٹکس کے بغیر‘ تازہ مچھلیوں کی تشہیر شروع کر دی ہے جس میں مچھلی کی تصویر اور رنگین کنٹیکٹ لینزز کو دکھایا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ ’کبھی بھی مچھلی کی تازگی کا فیصلہ ان کی گھومتی ہوئی آنکھیں سے نہ کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں!

ایم بلاک یو نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال خاصی ’فشی‘ ہے جبکہ دیگر کئی افراد نے اسے تخلیقی مارکیٹنگ قرار دیا۔

خیال رہے کہ جولائی میں ایک اور کوئتی مچھلی فروش پر مچھلیوں میں سٹیل کے کیل بھر کر ان کے وزن اور قیمت میں اضافے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔