جاپان میں سمندری طوفان جیبی سے شدید تباہی، اہم ہوائی اڈہ بند
172 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی
جاپان میں آنے والے جان لیوا جیبی طوفان کے بعد ایک اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور وہاں پھنسے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔
کانسائی ایئرپورٹ کو، جو کہ اوساکا، کوبے اور کیوٹو کے لیے اہم ٹرانسپورٹ کا ذریعہ ہے، اس وقت بند کر دیا گیا جب اسے زمین سے ملانے والے پل کے ساتھ ایک کشتی ٹکرائی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔
جاپان میں گذشتہ 25 سال میں آنے والے شدید ترین سمندری طوفان جیبی میں اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
جیبی طوفان نے ملک کے مغربی علاقوں میں تباہی مچائی ہے اور کیوٹو اور اوساکا جیسے بڑے شہروں میں نقصان پہنچایا ہے۔
ہوائی پروازیں، ٹرینیں اور کشتیوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جبکہ اوساکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پھنسے ہزاروں مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
ہواؤں کی شدت میں کمی آرہی ہے اور اس کا رخ شمال کی جانب ہے تاہم لوگوں کو تودے گرنے اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیہیدے سوگا کے مطابق طوفان سے کم از کم 300 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اوساکا میں تیز ہواؤں سے گاڑیاں الٹ گئیں
لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی گئی ہے
بدھ کی صبح 12 لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
فائر اینڈ ڈیزاسٹر میجنمنٹ ایجنسی کے مطابق 30 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا سخت حکم دیا گیا ہے تاہم یہ لازمی طور پر انخلا کا حکم نہیں ہے۔
اوساکا میں طوفان سے تباہی
طوفان سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
کوبے میں طوفان سے الٹنے والی گاڑیاں
کوبے میں ساحل سے ٹکرانے والی کشتی
سوشل میڈیا میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں 100 میٹر بلند ایک فیرس ویل جھولے تو ہوا سے تیزی کے ساتھ گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کو بند کیا ہوا تھا۔
طوفان سے 20 لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں سکول اور دفاتر بند ہیں۔
نوگویا اور اوساکا میں بین الاقوامی پروازوں سمیت 800 کے قریب پروازیں معطل ہوئی ہیں۔
کنسائی ہوائی اڈے کے پانی میں ڈوبے رن وے
بدھ کو اوکاسا کے کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پھر پھنسے مسافروں کو کشتی کے ذریعے ایک اور مقامی ہوائی اڈے تک پہنچایا گیا ہے۔
یہ ہوائی اڈہ ایک مصنوعی جزیرے پر تعمیر کیا گیا ہے اور تقریبا 3000 افراد ہوائی اڈے پر اس وقت پھنس گئے تھے جب اور ایک ٹینکر کے ٹکرانے سے اس کو ساتھ ملانے والا پل ٹوٹ گیا تھا۔
کنسائی ہوائی اڈے کے پل سے ایک ٹینکر ٹکرا گیا تھا
جزیرے کو زمین سے ملانے والے پل کا منظر
بدھ کو ہوائی اڈے کے رن ویز اور زیر زمین کمروں میں پانی بھرگیا تھا۔
،تصویر کا ذریعہKyodo/via Reuters
یہ طوفان منگل کو ساحل سے ٹکرایا تھا