گذشتہ ہفتے کی تصاویر، دنیا بھر سے

کوروبو اسولاڈو انڈین میوزیم کمپلیکس تصویر کے کاپی رائٹ Carl de Souza/ AFP
Image caption کوروبو اسولاڈو انڈین میوزیم کمپلیکس کی شکستہ حال عمارت کے سامنے کھڑے ہیں، جہاں گذشتہ اتوار آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سنہ 2006 سے انڈین میوزیم کے قریب جھونپڑیوں میں مقامی قبائلی خاندان رہائش پذیر تھے، جسے کو ریو کے پہلے قبائلی تربیتی ادارے میں تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ وہ آتشزدگی کے عینی شاہد تھے
انڈیا میں سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دیے جانے کے بعد خوشی کا اظہار تصویر کے کاپی رائٹ Abhishek N. Chinnappa/ Reuters
Image caption انڈیا میں سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دیے جانے کے بعد خوشی کا اظہار کیا گیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سنہ 2013 کے ایک عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا جس میں ہم جنس پرستی کو جرم کے زمرے میں شامل کرنے والے قانون کو آئین کی روشنی میں درست قرار دیا گیا تھا
چلی کے قصبے پوکون میں رات کے وقت آتش فشاں ولریکا کا منظر تصویر کے کاپی رائٹ Cristobal Saavedra Escobar/ Reuters
Image caption چلی کے قصبے پوکون میں رات کے وقت آتش فشاں ولریکا کا منظر۔ 9320 فٹ بلند یہ آتش فشاں پہاڑ سے اب بھی لاوا ابلتا ہے
چین تصویر کے کاپی رائٹ Johannes Eisele/AFP
Image caption چین کے شہر شنگھائی میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکول میں پہلے دن کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک سکول کے بچے
فلم تصویر کے کاپی رائٹ Victoria Jones/ PA
Image caption وسطی لندن میں سنہ 1997 میں بنائی جانے والی فلم ولی ونکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹر میں دکھائی جانےوالی وونکا بار کی ری میک بی ایف آئی آئی میکس میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے
سان فرانسیسکو تصویر کے کاپی رائٹ Kelly Sullivan/ Getty Images
Image caption امریکہ کے شہر سان فرانسیسکو میں واقع کھانے کی میٹھی ایشیا سے متعلق ایک عجائب گھر میں دو سیاح لطف اندوز ہو رہی ہیں
زلزلہ تصویر کے کاپی رائٹ Carl Court/Getty Images
Image caption جاپان کے شمالی جزیرے ہوکوئیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے سے تباہ حال سڑک پڑ ایک خاتون جا رہی ہیں، اس زلزلے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے
کوسوو تصویر کے کاپی رائٹ Armend Nimani/AFP
Image caption کوسوو میں‌ ایک خاتون روایتی شادی کی تقریب کے موقع پر چہرے میں رنگ کیے ہوئے ہیں‌۔ اس قدیم روایت کے مطابق خواتین اپنے چہروں پر مختلف رنگوں کی تہیں لگاتی ہیں جن میں سنہری رنگ زندگی کے دائرے کی عکاسی کرتا ہے
آئرلینڈ تصویر کے کاپی رائٹ Clodagh Kilcoyne/ Reuters
Image caption آئرلینڈ کے شہر ڈبلن کے فینکس پارک میں صلیب کے سامنے ہرن آرام کر رہے ہیں
سری لنکا تصویر کے کاپی رائٹ Dinuka Liyanawatte/ Reuters
Image caption سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سابق صدر مہندا راجاپکسا کے حامی حکومت مخالفت مظاہرے میں شریک ہیں۔ ملک کی متحدہ اپوزیشن کے سربراہ راجاپکسا کو سنہ 2015 میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر برطرف کر دیا گیا تھا۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

متعلقہ عنوانات