خدیجہ چنگیز
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہم چاہتے ہیں کہ اوپر سے نیچے تک سب کو سزا ملے‘

سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز ان کے ہمراہ دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے گئی تھیں جہاں جمال خاشقجی اپنی سابقہ بیوی کو دی جانے والی طلاق کے حوالے سے دستاویز حاصل کرنے گئی تھے۔

خدیجہ چنگیز نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’اوپر سے نیچے تک‘ وہ تمام لوگ جو سعودی صحافی کے قتل میں ملوث ہیں ان سب کو سزا ہونی چاہیے۔