بوٹسوانا: شیروں سے جان بچاتے ہوئے سینکڑوں بھینسیں ڈوب گئیں

تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge
Image caption بدھ کی صبح مقامی لوگوں کے چوبے دریا میں سینکڑوں بھینسیں مری ہؤیی پائیں

بوٹسوانا اور نیمبیا کے درمیان واقع دریا میں ڈوب کر سینکڑوں بھینیسں ہلاک ہوگئیں۔

بوٹسوانا کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں جا اتریں۔

ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھینیس وہاں پھنس گئی تھیں کیونکہ دریا کا دوسرا کنارہ اونچا تھا اور وہ اس پر چڑھ نہیں سکیں اور بھگدڑ کا شکار ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی اتنی بڑی تعداد میں بھینسوں کو ڈوبتے نہیں دیکھا۔

بوٹسوانا کے حکام کے مطابق اندازاً 400 بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں۔ مقامی افراد ان بھیسنوں کو اپنے گھروں میں لے گئے ہیں تاکہ ان کا گوشت کھا سکیں۔

ایک اور مقامی سائمن میچیلٹی شخص کے مطابق یہ ریوڑھ غیر معمولی طور پر کافی بڑا تھا جس میں کم از کم 1000 بھینسیں تھیں۔

انھوں نے وہاں کی تصویریں بھی بنائیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge
تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge

سائمن نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے منگل کی رات شیروں کے دھاڑنے کی آوازیں سنی تھیں اور جب بدھ کی صبح وہ دریا پر گئے تو انھوں نے سینکڑوں بھینسوں کو مرے ہوئے پایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کی رات مطلع ابر آلود تھا اس لیے چاندنی کی عدم موجودگی میں بھینسوں کو کچھ نظر بھی نہیں آیا۔

سائمن کا کہنا تھا کے مقامی لوگوں نے ان بھینسوں کو کھانے کی غرض سے دریا سے نکال لیا ہے تاہم حکام نے انہیں اس بات کی اجازت نہیں دی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge
تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge
تصویر کے کاپی رائٹ Serondela Lodge

اسی بارے میں