پورٹ لینڈ: چوروں نے ہیروں جڑا شاہی تاج چرا لیا

Portland Tiara تصویر کے کاپی رائٹ Welbeck Estate
Image caption یہ تاج 1902 میں بنایا گیا

چوروں کے ایک گروہ نے پورٹ لینڈ میں شیشے کے محفوظ بکتر بند ڈبے سے لاکھوں مالیت کا ہیرے کا تاج چرا لیا۔

یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ کے لیے بنایا گیا تھا جو انھوں نے سنہ 1902 میں شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقعے پر پہنا۔

ایک ماہر کا کہنا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ اس تاج کو توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچ دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کراس لین بلڈ ورتھ میں جلی ہوئی سلور آڈی چوروں سے واردات کے لیے استعمال کی تھی۔

اس تاج پر ہیرے چاندی اور سونے میں جڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

معروف افراد کے چوری شدہ ہیرے کیسے بکتے ہیں؟

ایک ہیرا، چھ افسانے

چوروں نے منگل کی رات پونے دس سے دس بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کولیکشن گیلری میں گھس کر یہ تاج چرایا جس کے بعد الارم بج اٹھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption یہ تاج ڈچز آف پورٹ لینڈ ویویفریڈ نے شاہ ایڈورڈ ششم کی تاج پوشی کے موقعے پر پہنا

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کئی خطوط پر تحقیق کر رہی ہے تاہم اس کا مرکز ملنے والی کار ہے۔

لندن کے وکٹوریا اینڈ البرٹ میوزیم میں زیورات کے محافظ رچرڈ ایڈکمبے کا کہنا تھا کہ ’یہ تاج برطانیہ کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا تھا۔‘

ڈربی کے نیلام گھر کے رکن جیمز لیوس کے مطابق یہ تاج جس وقت ڈیزائن کیا گیا تب دولت کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھی۔

’یہ تاج لاکھوں پاؤنڈ مالیت کا ہو سکتا ہے، یہ اتنا مشہور ہے کہ اسے عوام میں نہیں بیچا جا سکتا۔‘

’ایک خوفناک خیال یہ بھی ہے کہ اسے توڑ کر ہیروں کو الگ الگ کر کے بیچا گیا ہو۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں