بلیک فرائیڈے: سیل سے بہترین شاپنگ کے آٹھ گُر

شنگھائی، چین تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سیل ہے اور اس کا پوری طرح فائدہ بھی اٹھانا ہے، یہ بالکل ایک مشن ہے اور ناممکن بھی نہیں

کس کو پسند نہیں کہ چیز کم بھاؤ یعنی کم قیمت میں ملے۔

میگا سیل پر دکانوں میں اشیا کی قیمتیں کم کر دی جاتی ہیں اور یہ دنیا بھر میں ہوتا ہے۔

لیکن پھر بھی یہ بہت برا اور ڈرانے والا ہو سکتا ہے اور آپ کا مشکل سے کمایا گیا پیسہ ان چیزوں پر خرچ ہو سکتا ہے جن کی آپ کو ضرورت ہی نہ ہو۔

جب لاکھوں لوگوں کی آمد متوقع ہے تو پھر ایسے میں آپ کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ آپ کو وہ سب مل جائے گا جس کی آپ کو ضرورت ہے۔

خریدو فروخت کی ماہر سماندہ فینوک ہماری رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

1. ذرا تحقیق کر لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیا آپ جانتے ہیں کہ سیل سے پہلے کسی چیز کی قیمت کیا تھی۔ کیا یہ سٹاک میں تو نہیں تھی؟ کیا اس کے لیے کوئی خاص اوقات ہیں۔ جانے سے پہلے یہ چیک کر لیں

شاپنگ پر جانے سے پہلے آن لائن جا کر قیمتوں کو چیک کر لیں۔

اس سے آپ کو اچھی قیمت والی دکان کا پتہ چل جائے گا۔ بلا مقصد گھوم کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اس طرح آپ کی توجہ بھی کم بٹے گی۔

2. تبدیلی کی پالیسی کو چیک کر لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کیا ہو گا اگر آپ نے اپنا فیصلہ بدل لیا

اکثر اوقات دکانیں سیل میں خریدی گئی اشیا کی واپسی پر پابندی عائد کرتی ہیں اس لیے کوئی بھی چیز خریدنے سے پہلے اس کی واپسی کی پالیسی کو چیک کر لیں۔

بہت سے دکاندار خریدے گئے مال کی واپسی کی مدت کو محدود کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر 28 دن۔

اگر آپ نے خریدی گئی چیز کے بارے میں اپنی سوچ کو بدل لیا یا آپ کو ملنے والا تحفہ پسند نہ آیا تو آپ اسے بدل سکتے ہیں۔

کئی سٹور خریدی ہوئی چیز واپس کرنے کی پالیسی نہیں رکھتے لیکن اگر ہو تو پھر اس پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

3. اچانک کچھ مت خریدیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption جلد بازی میں خریداری کبھی بھی ایک اچھا خیال نہیں ہے

جو بھی نظر آئے اسے خرید لینے کا رحجان اس لیے دکھائی دیتا ہے کیونکہ یہ چیزیں سیل پر ہوتی ہیں۔

لیکن اس وقت یہ سوچنا ضروری ہوتا ہے کہ کیا میں بچت کر رہا ہوں یا پھر مجھے واقعی یہ چیز پسند آ گئی ہے۔

دیانت داری کے ساتھ اپنے آپ سے پوچھیں کیا یہ کام میں آئے گی۔ یا پھر اسے آپ اپنی الماری کی زینت بنا دیں گے اور پھر اسے دن کی روشنی بھی نصیب نہیں ہو گی۔

اگر تو وہ پسند آنے والی چیز کپڑے ہیں تو پھر ایک کپ چائے پینے کے لیے جائیں اور اگر اب بھی وہ آپ کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے تو پھر جائیں اور اسے خرید لیں۔

4. آرام دہ کپڑے پہنیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اگر آپ نے بہت زیادہ کپڑے تبدیل کرنے ہیں، جوتے بدلنے ہیں تو پھر آرام دہ لباس اور جوتے پہنیں

اس سے برا کچھ نہیں کہ آپ شاپنگ کے دوران چینج روم میں جائیں اور بار بار آپ کو اپنے جوتوں کے تسمے باندھنے پڑیں۔

5. ڈیزائنرز آئیٹمز کو کم قیمت میں خریدنے کا موقع

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اگر آپ لگژری آئیٹم خریدنا چاہتے ہیں تو یہ اس کے لیے بہترین وقت ہے

اس قسم کی چیزیں زیادہ تر سیل کا حصہ نہیں بنتی۔

اگر آپ ایک اچھا ہینڈ بیگ اور ڈیزائئنر شوز لینا چاہتے ہیں تو شاید یہی وہ وقت ہے کہ آپ انھیں اچھی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

6. پانی کی ایک بوتل لے لیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption شاپنگ کے دوران کچھ کھا پی لینا ایک اچھی بریک ہوسکتی ہے

اگر باہر سردی ہے تو اندر سٹورز میں موجود لائٹس آپ کے لیے پر حدت ہو سکتی ہیں آپ کو پانی کی کمی کو پورا کرنا چاہیے اور پھر کچھ سنیکس لے لینا بھی اچھا خیال ہو سکتا ہے۔

7. رش سے بچنے کے لیے جلد پہنچیں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption خریداری تب آسان ہوتی ہے جب آپ کو چیز دیکھنے میں آسانی ہو نہ کہ اردگرد کے لوگوں کو ہٹانے میں وقت صرف کرنا پڑے
تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption خریداری تب آسان ہوتی ہے جب آپ کو چیز دیکھنے میں آسانی ہو نہ کہ اردگرد کے لوگوں کو ہٹانے میں وقت صرف کرنا پڑے

اپنے لیے الارم لگائیں۔ یہ مت بھولیں کہ کب دکانیں کھلتی ہیں، ایسی صورت میں جب دکان کھلنے کا مخصوص وقت تک مقرر کیا گیا ہو۔

8. مزہ کریں

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption لندن کی آکسفورڈ سٹریٹ میں کرسمس کی لائٹس کے درمیان شاپنگ کے لیے آنے والوں کی بھیڑ کی ایک جھلک

اگر آپ گھر سے سوچ سمجھ کر نکلے ہیں اور اپنے بجٹ کا اندازہ بھی پہلے لگا چکے ہیں اور اس سے زیادہ خرچ نہیں کرنا چاہتے تو پھر شاپنگ آپ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب نہیں بنے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں