نیشنل جیوگرافک کا تصویری مقابلہ: 2018 کی بہترین تصاویر

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Jassen Todorov/2018 Nat. Geographic Photo Contest

پائلٹ اور فوٹوگرافر جیسن ٹوڈوروف نیشنل جیوگرافک میگزین کی طرف سے سالانہ منعقد کیے جانے والے معتبر نیشنل جیوگرافک فوٹوگرافی مقابلےکے فاتح قرار پائے۔

ان کی کھینچی گئی تصویر کو ’غیر حقیقی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی جانب سے لازمی قرار دیے گئے اخراج ٹیسٹ کو پاس کرنے کے لیے 2009 سے لے کر 2015 کے درمیان آوڈی اور ولکس ویگن نے ڈیزائن تبدیل کر کے ہزاروں گاڑیاں بنائیں جو اب کیلیفورنیا کے موحیوو صحرا کے بیچ کھڑی ہیں۔

’سکینڈل کے بعد ولکس ویگن نے لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لیں اور اس قسم کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ میں امید کرتا ہوں ہم اپنے خوبصورت سیارے کو لے کر ذیادہ آگاہ اور پریشان ہوں۔‘

مقابلہ تین کیٹیگریز پر مشتمل تھا: جگہیں، قدرت اور لوگ

línea

جگہیں

ٹوڈوروف کی تصویر دس ہزار تصاویر میں سے جگہوں کی کیٹیگری اور مقابلے کی حتمی فاتح کے طور پر چنی گئی۔

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Nicholas Moir/2018 Nat. Geo. Photo Contest

اس کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر آنے والی تصویر نکولس موئر نے ٹیکساس میں کھینچی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’ریاست ٹیکسس کے قصبے رالز میں طوفان کے بعد ایک زنگ آلودہ فورڈ تھنڈربرڈ سرخ دھول میں اٹی ہوئی ہے۔‘

ٹوڈوروف کہتے ہیں کہ ’میرے پاس فوٹوگرافروں اور ویڈیوگرافروں کی ایک ٹیم تھی۔ یہ ہم پر ایک کامیاب عذاب کا آخری دن تھا کیونکہ ان 10 دنوں میں ہم نے 16 طوفان دیکھے۔‘

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Christian Werner/2018 Nat. Geo. Photo Contest

کرسچن ورنر کی اس تصویر نے تیسرا انعام حاصل کیا جس میں شام کے شہر حمص کی عمارات ہیں جو اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

línea

قدرت

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Pim Volkers/2018 National Geographic Photo Contest

قدرت کی کیٹیگری میں تنزانیہ میں اتاری گئی اس تصویر کے فوٹوگرافر پِم پولکر فاتح قرار پائے۔ ’تنزانیہ میں صبح سویرے میں نے پاڑہ ہرنوں کو دریائے مارا پار کرتے دیکھا۔ پاڑ ہرنوں پر پڑتی سورج کی کرنیں، دھول کے تہیں اور چھاؤں اس تصویر کو پُراسرار اور دلچسپ بناتی ہیں۔

وولکرز کا کہنا ہے کہ ’یہ تصویر ایک پرانی پینٹنگ کی طرح دکھتی ہے۔ مجھے اس غیرحقیقی منظر کو سمجھنے کے لیے تصویر کی باریکیوں کو غور سے دیکھنا پڑتا ہے۔‘

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Jonas Beyer/2018 National Geographic Photo Contest

اسی کیٹیگری میں دوسرا انعام جوناس بیئر کی گرین لینڈ میں کھینچی گئی بیل کی تصویر کو ملا۔

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Alison Langevad/2018 Nat. Geo. Photo Contest

اس کیٹیگری میں تیسرا انعام جنوبی افریقہ میں اتاری گئی الیسن لانگ ایوود کی دو سفید گینڈوں کی تصویر کو دیا گیا۔ ’زیمانگا گیم ریزرو کے ایک نالے پر رات کو دو سفید گینڈے اندھیرے سے نکل کر پانی پینے آئے۔ انھوں نے پانی پینے سے پہلے دونوں اطراف دیکھا اور پھر نالے میں سر جھکا لیا۔‘

línea

لوگ

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Mia Collis/2018 National Geographic Photo Contest

اس کیٹیگری میں پہلا انعام میا کولِس کو دیا گیا جن کی اس تصویر کے بارے میں دلچسپ کہانی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے نیروبی میں جھونپڑیوں کے ایک بڑی بستی کیبیرا میں ویکینڈ سٹوڈیو کے ڈیوڈ مویو چوکیرا کی بطور فوٹوگرافر آخری دن پر یہ تصویر لی۔ انھون نے وہاں پر 37 سال کام کیا اور اس دن ویکینڈ سٹوڈیو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا تھا۔ کیمروں کی جگہ اب موبائل فونز نے لے لی ہے اور ان کے کام کی مانگ اب بہت کم ہو گئی ہے۔‘

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Todd Kennedy/2018 Nat. Geographic Photo Contest

ٹاڈ کینیڈی کی تصویر کو دوسرا انعام دیا گیا۔ انھوں نے تصویر کے پیچھے کی کہانی کی وضاحت کی کہ ’گھر والوں کے ساتھ تعطیلات پر سِڈنی سے الورو جاتے ہوئے ہم اندرون آسٹریلیا کے نِنگن نامی چھوٹے سے گائوں میں سڑک کے کنارے واقع ہوٹل میں ٹھرے۔ اس علاقے میں گندم کے کھیت ہیں اور سال کے اُس وقت کے لیے وہاں کافی زیادہ گرمی تھی۔ وہاں کا درجہ حرارت 37 سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا، فضا گردآلود تھی اور ہماری بیٹی جینی سِنک میں پڑی ربر کی بطخ میں نہا رہی تھی۔‘

نیشنل جیوگرافک تصویر کے کاپی رائٹ Avishek Das/2018 National Geographic Photo Contest

اس کیٹیگری میں اویشیک داس کی تصویر تیسرے انعام کی حقدار ٹھہری۔ تصویر میں مغربی بنگال میں چھرک پوجا کے دوران ایک ہندو بھکت اپنے نومولود بچے کو چوم رہا ہے۔

۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں