2018 کی متاثر کن تصاویر

تصاویر فراہم کرنے والی کمپنی گیٹی امیجز نے سال 2018 کی پسندیدہ تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

A young man in a Yemen conflict zone crouches whilst holding a gun

،تصویر کا ذریعہAndrew Renneisen / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

کسی جنگ زدہ علاقے میں اچھی پورٹریٹ کھینچنا آسان نہیں۔ یہ لڑکا ہائی سکول کا طالب علم دکھائی دیتا ہے، لیکن ان کی جدوجہد اس تصویر سے نمایاں ہے۔ ان کا تعلق یمن سے ہے جو جنگ سے بری طرح تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہSean Gallup / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا استعارہ یہ تصویر ہے جس میں برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزا مے دوسرے یورپی رہنماؤں سے الگ تھلگ نظر آ رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہJohn Moore / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک خاتون کی تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ ان کی دو سالہ بچی رو رہی ہے۔ جنوبی امریکہ سے بہت سے پناہ گزین بہتر زندگی کی امید لے کر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAndreas Rentz / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

کین فلمی میلے کی روایت ہے کہ سرخ قالین پر خواتین کو اونچی ایڑھی کے جوتے لازمی طور پر پہننا ہوں گے۔ تاہم امریکی اداکارہ اور ماڈل کرسٹن سٹیورٹ نے قالین پر چلتے ہوئے اپنے جوتے اتار کر یہ روایت پاش پاش کر دی۔

،تصویر کا ذریعہMario Tama / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ہوائی میں آتش فشاں آنا روزمرہ کا معمول ہے اس لیے وہاں معمول کی زندگی جاری رہتی ہے۔

،تصویر کا ذریعہDavid Ramos - FIFA / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس نے کروئشیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس تصویر میں فرانس کے کھلاڑی پوگبا میچ کے بعد ٹرافی لیے کھڑے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہKevin Winter / Getty Images

،تصویر کا کیپشن

لیڈی گاگا 2018 میں گریمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران۔ فوٹوگرافر کیون ونٹر نے یہ لمحہ یوں مقید کر لیا کہ شاہکار بن گیا۔