نیویارک: کھرب پتی کی لفٹ میں پھنسی امریکی خاتون کو تین دن بعد بچا لیا گیا

لفٹ میں پھنسی امریکی خاتون تصویر کے کاپی رائٹ Google Maps
Image caption نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع وہ عمارت جہاں ایک 53 سالہ خاتون تین روز تک لفٹ میں پھنسی رہیں

نیویارک میں ایک خاتون کو تین روز تک لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 53 سالہ میرٹیز فورٹالیزا جمعے کی شب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع کھرب پتی بینکر ویرن سٹیونز کے گھر کی عمارت میں لگی لفٹ میں داخل ہوئیں۔

آگ بجھانے والے عملے نے پیر کے روز ایک ایمرجنسی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کو کھول کر میرٹیز فورٹالیزا کو باہر نکالا۔ جس کے بعد وہ اب ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

95ویں منزل سے لفٹ گری لیکن لوگ محفوظ رہے

جاپان میں لکڑی کی بلند ترین عمارت کا منصوبہ

سلمان لفٹ کے بٹن دبا کر بھاگ جاتے تھے

خاندانی ذرائع کے مطابق فورٹالیزا ویل کارنل میڈیکل سینٹر میں ہیں جہاں ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر میں خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا

فورٹالیزا 18 برس سے سٹیونز خاندان کی اہم رکن ہیں۔ جمعے کے روز جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر میں سٹیونز خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا جبکہ فورٹالیزا اپنے کام کاج میں مصروف تھیں۔

فورٹالیزا سینٹرل پارک کے قریب واقع گھر کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔

سٹیونز امریکی ریاست آرکنسا کے شہر لٹل راکس میں ایک بینک کے سربراہ ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف بلڈنگز کی جانب سے لفٹ کو مزید معائنے تک بند رکھا جائے گا تاہم واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں