ناردرن لائٹس: نورفوک کا ساحرانہ ساحل، تصاویر میں

نورفوک تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption نورفوک کے ساحل سے اکثر اوقات ناردرن لائٹس دیکھی جا سکتی ہیں

برطانیہ میں ایک لینڈسکیپ فوٹوگرافر نے 10 سال ایک ہی ساحرانہ منظر کو اپنے کیمرے میں قید کرنے میں گزار دیے۔

گیری پیئرسن صفائی کا کام کرتے ہیں۔ ان کی عمر 51 سال ہے اور ناردرن لائٹس سے لے کر جنگلی حیات، پرانی کشتیوں اور یہاں کے ہر وقت بدلتے مناظر دکھانے کے باعث وہ فیسں بُک پر4000 فالوورز حاصل کر چکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انھیں نورفوک میں واقع تھورنم سٹیدہی ساحل سے عشق ہو گیا۔

حال ہی میں انھوں نے سٹیدہی کے آس پاس لی گئی اپنی پسندیدہ تصاویر کو اکھٹا کیا ہے۔ یہ علاقہ کوئے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جہاں کھلی جنگلی دلدلی زمین ہے اور یہ پیدل چلنے والوں، فوٹوگرافرز اور پرندے دیکھنے والوں کے لیے مشہور ہے۔

Thornham Staithe under moonlight تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption طلسماتی چاند کی روشنی ان وجوہات میں سے ایک ہے جن کے باعث فوٹو گرافر گیری پیئرسن، تھورنم سٹیدہی کے عشق میں گرفتار ہوئے

یہ سب تب شروع ہوا جب وہ بوسٹن سے لنکاشائر آئے اور انھوں نے چاند کی روشنی میں ایک تصویر اتاری۔ وہ کہتے ہیں ’اس خاص شام، میرا کیمرہ میرے ساتھ تھا اور جیسے ہی میں نے چاند نکلتے دیکھا، میں نے فیصلہ کیا کہ نیچے ساحل کی جانب جا کر دیکھا جائے کہ وہاں کیا ہے۔‘

’جب میں لہروں کے نشانوں کے پاس سے گزرا تو میں نے خود سے سوال کیا کہ میں ایسا کیوں کر رہا ہوں؟ لیکن خوش قسمتی سے لہریں سڑک کے پاس سے آہستہ آہستہ گزر رہی تھیں اور چاند کی روشنی جادوئی انداز میں پانی پر پڑ رہی تھی۔‘

Thornham Staithe at sunset تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption تھورنم سٹیدہی ایک خاص طلسماتی جگہ ہے
Self-portrait of Norfolk photographer Gary Pearson at Thornham Staithe تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption گیری پیئرسن کہتے ہیں ’چھ سال کی عمر سے میں نے تصاویر اتارنی شروع کیں‘
Boat at Thornham Staithe تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption ’یہ میرے لیے روزمرہ زندگی کی ہلچل سے دور ہو کر پُرسکون ہونے کی ایک جگہ ہے‘

اگلی صبح وہ اس شاندار قدرتی طور پر خوبصورت علاقے میں اُسی مقام پر دوبارہ لوٹے۔

وہ کہتے ہیں ’اس وقت سب کچھ بہت مختلف نظر آرہا تھا۔ خوبصورت، پرسکون، پرندوں کی آوازیں اور ساحل پر اڑتے ریڈ بیڈ سے ٹکراتی سمندری ہوا۔ یہ سب دیکھنے پر مجھے اندازہ ہوا کہ یہ جگہ کس قدر ساحرانہ ہے۔‘

Weather 'super cell' builds over Thornham Staithe تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption ’جیسے ہی طوفان کے ابتدائی اثرات ظاہر ہوتے ہیں، میں کیمرہ لے کر باہر نکل جاتا ہوں‘
Old fishing boat 'Nautilus' shot on a long exposure at Thornham Staithe تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption مچھلیاں پکڑنے والی پرانی کشتیاں جن کی تصویر لانگ ایکسپوژر پر کھینچی گئی

’تھورنم میری تمام ضروریات پر پورا اترتا ہے، یہاں کوئلے کا گودام، رنگین کشتیاں،سڑک کے اختتام پر جھاڑیوں سے نکلتی پرانی غیرمعمولی لکڑی کی تختیاں اور بے شمار جنگلی حیات ہیں۔‘

’لیکن آپ یہ سوچ کر خود کو روک نہیں سکتے کہ کچھ اور مزید خوبصورت ملے گا، اسی لیے میں بار بار واپس آتا ہوں۔ مجھے یہاں سے عشق ہو گیا ہے۔‘

Spoonbill on Thornham Staithe تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption گیری پیئرسن کی لی گئی سپون بل کی تصویر جسے جنگلی حیات ٹرسٹ نے فیچر کیا
Wooden pilings at sunset تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption سورج غروب ہوتے ہوئے دلدل میں سے نکلتی پرانی لکڑیوں کا ایک منظر
Beast from the east wraps Thornham Staithe in snow تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption ایک بار پیئرسن برف میں پھنس کر رہ گئے
Northern Lights over Thornham Staithe in Norfolk تصویر کے کاپی رائٹ Gary Pearson
Image caption اس منظر کے بارے میں وہ کہتے ہیں ’یہ ان مواقعوں میں سے ایک تھا جن میں آپ خوشی سے اوپر نیچے کودنا چاہتے ہیں، میں نے نورفوک ساحل پر ایسا خوبصورت منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا‘

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں