نوٹراڈام: آگ لگنے کی کہانی، تصاویر کی زبانی

کلیسا نوٹراڈام میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے جس نے عمارت کی چھت اور مخروطی برج کو تباہ کردیا تھا۔

نوٹراڈام: آگ لگنے کی کہانی، تصاویر کی زبانی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

عمارت پر مرمت اور بحالی کا کام جاری تھا جس کے باعث چھت کا بیشتر حصہ ایسے ڈھانچوں سے بھرا ہوا تھا جو مرمت کے دوران عمارت کو سہارا دینے کے غرض سے لگائے گئے تھے۔ تفتیش میں ان ڈھانچوں کے پہلو کو بھی دیکھا جارہا کہ اگر یہ آگ لگنے کا سبب بنے۔

آگ کب لگی اور اس کے بعد کیا ہوا؟

آگ لگنے کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بج کر 43 منٹ پر 15 اپریل کو پیش آیا، تصاویر ہمیں یہ واضح کرتی ہیں کہ عمارت کی مخروطی چوٹی آگ کے لپیٹ میں آکر تباہ ہوگئی تھی جس سے کچھ دیر قبل ہی سیاحوں کے لیے گرجا گھر میں داخلہ بند کردیا تھا۔

آگ بہت تیزی سے لکڑی سے بنی چھت تک پہنچ گئی اور اسی دوران لوگ ان مناظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہوتےرہے۔

آگ بجھانے والا عملہ رات بھر اس آگ سے نبرد آزما رہا۔ ایک وقت پر تو یہ خدشہ تھا کہ گرجا گھر کی پوری عمارت اس آتشزدگی کے باعث تباہ ہوجائے گی خاص کر جب عمارت کے ایک بیل ٹاور میں آگ کے شعلے دیکھے گئے۔

منگل کی صبح مقامی وقت کے مطابق 10 بجے یہ اعلان کیا گیا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty

کیا کیا تباہ ہوا؟

تقریباً 500 آگ بجھانے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا مگر وہ گرجا گھر کے مخروطی مینار یا ’سپائر' کو نہ بچا پائے۔ اس سپائر کو 19ویں صدی میں تبدیل کیا گیا تھا جب عمارت پر مرمت کا کام کیا گیا تھا۔ سپائر مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے سے کچھ پہلے گر کر تباہ ہوگیا۔

13ویں صدی میں ہونے والے کام کی بدولت عمارت کی چھت لکڑی کی لاتعداد کڑیوں سے لیس تھی۔

،تصویر کا ذریعہGoogle

چھت کی سطح کے نیچے، پتھر کا کام ہوا تھا جو زیادہ تر برقرار رہا، جس کے باعث عمارت کے اندر آگ کے بدترین خطرات سے بچا جاسکا. لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ عمارت کے اندر آگ بجھانے کے لیے پانی کے استعمال سے کتنا نقصان ہوا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGoogle

پیرس کے مئیر این ہڈالگو نے کہا کہ بیشتر آرٹ ورک اور مذہبی اشیا کو عمارت سے نکال لیا گیا تھا اور امدادی ٹیم اسے بچانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

چار دن قبل 16 کانسی کے مجسمے جن میں 12 پیغمبروں کے مجسمے بھی شامل تھے، انھیں تزئین و آرائش کے کام کے غرض سے عمارت سے نکال لیا گیا تھا۔

پیرس کے آرچبشپ کا کہنا ہے کہ کیتھیڈرل کی تینوں مشہور گلابی کھڑکیاں تو بچ گئیں ہیں مگر چھوٹی کھڑکیاں بہت بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

مخروطی برج مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 49 منٹ پر تباہ ہوا

تعمیرِ نو کا کام

فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں نے آتشزدگی کی زد میں آکر تباہ ہوجانے والے کیتھیڈرل نوٹرا ڈام کی تعمیرِنو کا عہد کیا ہے۔ امداد کے لیے نہ صرف فرانس میں بلکہ دنیا بھر سے لوگوں نے عطیہ دینے کا عہد کیا ہے۔

ابتدائی 1800 کی صدی میں گذشتہ بحالی کا کام وکٹر ہیوگو کے ناول ’ہنچ بیک آف نوٹرا ڈام‘ کے شایع ہونے کے بعد ہوا جس کے بعد لوگوں کو اس عمارت کی بحالی میں دلچسپی ہوئی۔

بحالی کے کام کے دوران لی گئی تصویریں اب کرائے جانے والے کام میں مدد کریں گی۔

Interactive The extent of the fire

During the fire

Notre-Dame cathedral 15 April 2019

Before the fire

Notre-Dame cathedral before the fire

Interactive Notre-Dame's roof collapses

Roof begins to collapse

The roof above the chancel collapses

Fire begins to spread across roof

Image of the fire spreading east along the roof

۔