ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز مقابلے کی چند تصاویر

ایسوسی ایشن آف فوٹوگرافرز (اے او پی) نے اپنے سالانہ ایوارڈز کے لیے تصاویر کی مختصر فہرست جاری کی ہے۔ منتخب کی گئی 240 تصاویر کی لندن میں نمائش کی جاری ہے۔

ان تصاویر کا انتخاب مختلف کیٹیگریز کے لیے بھیجی گئی 2000 انٹریز میں سے کیا گیا ہے۔ جیتنے والوں کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا۔

منتخب کردہ فہرست میں سے چند تصاویر اور ان کے بارے میں فوٹوگرافروں کے خیالات۔

،تصویر کا ذریعہSam Robinson

،تصویر کا کیپشن

سیم روبنسن: ’یہ تصاویر کی ایک ذاتی سیریز ہے جو خوبصورتی اور پورٹریٹ فوٹو گرافی کے دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرتی ہے‘

،تصویر کا ذریعہSimon Burch

،تصویر کا کیپشن

سائمن برچ: ’ویلز میں پینڈائن سینڈز کار میلہ تقریباً پچھلے سو سال سے کار اور موٹر سائیکل لینڈ سپیڈ ریکارڈ کے لیے ایک تاریخی مقام ہے۔ میلکم کیمبل وہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے 1924 میں لینڈ سپیڈ ریکارڈ بنایا‘

،تصویر کا ذریعہCharlie Clift

،تصویر کا کیپشن

چارلی کلفٹ: ’مجھے دی سنڈے ٹائمز میگزین کے لیے لئن باربر کی ان کی بلی ’تائجر‘ کے ساتھ تصویر لینے کے لیے کہا گیا۔ لئن کا انتباہ سچ تھا، تائجر تصویر نہیں بنوانا چاہتی تھی۔ بلیوں کے کھانوں میں کوکین جیسی خصوصیات کا شکریہ کہ ہم ایک تصویر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے‘

،تصویر کا ذریعہMatt Davis

،تصویر کا کیپشن

میٹ ڈیویز: ’گزشتہ موسم گرما میں بلیک پول ساحل کے کنارے، میں نے اس شخص کو دوربین کے ساتھ دیکھا۔ وہ دلچسپ نظر آئے، لہذا میں نے ان سے تصویر کھینچنے کی اجازت مانگی۔ انھوں نے بامشکل میرا جائزہ لیا ہوگا۔ جب میں نے تصویریں لینی شروع کیں تو مجھے احساس ہوا کہ ایک بھیڑ جمع ہو رہی تھی۔ سمندر میں پھنسے ایک تیراک کو بچایا کیا جا رہا تھا‘

،تصویر کا ذریعہPeter Dazeley

،تصویر کا کیپشن

پیٹر ڈیزیلے: ’ایک پرانی، گمنام اور ٹوٹی ہوئی گڑیا کے پُراِسرار چہرے کا استعمال کرتے ہوئے، یہ تصویر گھریلو تشدد میں پیش آنے والی دشواریوں کی وضاحت کرنے کے لیے لی گئی تھی‘

،تصویر کا ذریعہLouise Hagger

،تصویر کا کیپشن

لوئسی ہیگر: ’یہ میری ذاتی سیریز ہے جسے میں نے غذا کی سٹائلسٹ لوسی رُتھ ہاتھاوے اور سیٹ ڈیزائنر کیری ہیوز کے اشتراک سے بنایا ہے۔ یہ سیریز کھانوں کے غیر معمولی جوڑ اور ہم کیسے جانتے ہیں کہ کوئی چیز مزے دار ہے یا نہیں، کا جائزہ لیتی ہے‘

،تصویر کا ذریعہRichard Durkin

،تصویر کا کیپشن

ریچرڈ دُرکن: ’مرکزی جاپان کے مشہور سیاحتی شہر تاکایاما کے پہاڑی علاقے ہِدہ میں لی گئی تصویر‘

،تصویر کا ذریعہRob Lawson

،تصویر کا کیپشن

روب لاسن: ’یہ گلاس کے اندر مرفی لا ہے۔ درست شراب پیش کرنے والی اینٹراپی۔ جگہ کے لیے پینے والے عناصر کے درمیان تضاد ہے۔ چھینٹے اور دھواں اسے باہر پھینک رہے ہیں لیکن اس سب کمپوزیشنل افراتفری کے درمیان واضح خوبصورتی موجود ہے‘

،تصویر کا ذریعہHannah Maule-ffinch

،تصویر کا کیپشن

ہنا مولے فنچ: ’بلغراد کی یہ بیرکیں یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سے متعلق ایک پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ شہر کی مرکزی ٹرانسپورٹ ہب کے پیچھے، اینٹوں سے بنی بیرکوں کے گودام جنھیں بیرکوں کے نام سے جانا جاتا ہے، میں تقریباً 2000 پناہ گزین رہتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر شام، عراق اور افغانستان سے آئے ہیں‘

،تصویر کا ذریعہDean Northcott

،تصویر کا کیپشن

ڈین نارتھکوٹ: ’جیسے ہی اگست کا سورج ڈوبتا ہے، گیارہ سالہ میکس کی ان کے گھر کے باغ میں پانی پر تیرتے ہوئے تصویر لی گئی ہے جو برطانیہ میں قلیل مدتی موسمِ گرما کی خوشی اور آزادی کو ظاہر کرتی ہے‘

،تصویر کا ذریعہAlexander Rhind

،تصویر کا کیپشن

الیگزینڈر رند: ’یہ تصویر ایک وسیع سیریز سے لی گئی ہے جس کا مرکز پینزینس واٹر پولو ٹیم ہے۔ سمندری دیوار کی دائیں جانب، شام کی روشنی پول کے ارد گرد پھیلتے دیکھی جا سکتی ہے`

.